Manshurat https://manshurat.pk/ Manshurat Mon, 20 Oct 2025 06:21:33 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.8.3 https://manshurat.pk/wp-content/uploads/2024/01/cropped-Man_Logo_New-1-32x32.jpg Manshurat https://manshurat.pk/ 32 32 228176289 اقامت دین-شاہ نواز فاروقی https://manshurat.pk/2025/10/20/%d8%a7%d9%82%d8%a7%d9%85%d8%aa-%d8%af%db%8c%d9%86-%d8%b4%d8%a7%db%81-%d9%86%d9%88%d8%a7%d8%b2-%d9%81%d8%a7%d8%b1%d9%88%d9%82%db%8c/ https://manshurat.pk/2025/10/20/%d8%a7%d9%82%d8%a7%d9%85%d8%aa-%d8%af%db%8c%d9%86-%d8%b4%d8%a7%db%81-%d9%86%d9%88%d8%a7%d8%b2-%d9%81%d8%a7%d8%b1%d9%88%d9%82%db%8c/#respond Mon, 20 Oct 2025 06:21:33 +0000 https://manshurat.pk/?p=12425 شاہ نواز فاروقی ایڈیٹر ، روزمامہ “جسارت”کراچی مسلمانوں میں غلامی کی گہری فکر نے کروڑوں غلام پیدا کیے ، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ 19 ویں اور 20 ویں صدی میں اسلام کے حقیقی تشخص کو بیان کرنے اور اس پر اصرار کرنے والا کوئی نہ رہا۔ علماء تک اقامت دین کے تصور کو […]

The post اقامت دین-شاہ نواز فاروقی appeared first on Manshurat.

]]>
شاہ نواز فاروقی
ایڈیٹر ، روزمامہ “جسارت”کراچی

مسلمانوں میں غلامی کی گہری فکر نے کروڑوں غلام پیدا کیے ، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ 19 ویں اور 20 ویں صدی میں اسلام کے حقیقی تشخص کو بیان کرنے اور اس پر اصرار کرنے والا کوئی نہ رہا۔ علماء تک اقامت دین کے تصور کو بھول گئے اور اسلام کو صرف ’تبلیغ‘ تک محدود کردیا۔ بلاشبہ تبلیغ بھی ایک عظیم تصور ہے اور تبلیغ سے بھی اسلام کی بڑی خدمت ہوئی ہے ۔مگر جو بات اقامت دین کے تصور میں ہے وہ تبلیغ کے تصور میں نہیں ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے 20 صدی میں اقامت دین کے تصور کو زندہ کرنے کے لیے سید ابوالاعلیٰ مودودی کو پروان چڑھایا۔ چنانچہ انھوں نے فرمایا کہ اسلام عیسائیت، بدھ ازم اور ہندو ازم کی طرح صرف ایک مذہب نہیں ہے بلکہ وہ ایک ’ضابطہ ٔ حیات‘ ہے۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ اسلام صرف عقیدہ، عبادات کا نظام، اخلاقی اصول بیان کرنے والا مذہب نہیں بلکہ ریاست ہو یا سیاست، معیشت ہو یا معاشرت، آرٹ ہو یا کلچر، ادب ہو یا علوم و فنون، جنگ ہو یا امن وہ پوری زندگی کے لیے رہنما اصول فراہم کرنے والا دین ہے۔ چنانچہ انفرادی زندگی ہو یا اجتماعی زندگی، قومی زندگی ہو یا بین الاقوامی زندگی سب کچھ اسلام کے تابع ہوگا۔ اس تصور کے تحت انہوں نے عظیم الشان لٹریچر تخلیق کیا۔ اقامت دین کو آسان زبان میں بیان کرنا ہو تو کہا جائے گا کہ زندگی کے ہر دائرے میں دین کا عملی نفاذ تاکہ دین محض علم نہ رہے ایک جیتا جاگتا تجربہ بن جائے۔ اقامت دین کا یہ تصور عہد ِ رسالت اور عہد ِ خلافت راشدہ کو نئے دور میں دہرانے کی ایک تمنا تھی اور ہے۔ مغرب ہمیشہ مسلمانوں کی اس تمنا سے خوف زدہ رہا ہے کہ مسلمان عہد ِ حاضر میں عہد ِ رسالت اور عہد ِ خلافت راشدہ کے تجربے کو دہرانا چاہتے ہیں۔ مولانا نے جب اقامت دین کا تصور پیش کیا تو نہ صرف مغرب کے کان کھڑے ہوگئے ۔اقامت دین کا تصور قدیم تھا مگر مولانا نے اسے جدید بنا کر پیش کیا تھا۔

افسوس کہ آج جماعت اسلامی کے وابستگان کی ایک بڑی تعداد بھی اقامت دین کے تصور کی معنویت سے پوری طرح آشنا نہیں ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جماعت اسلامی میں مطالعے کا رجحان بہت کم ہوگیا ہے۔ اس صورت حال میں کتاب کے مرتب نے اقامت دین، روایت، عمل، راہ نمائی کے عنوان سے یہ کتاب مرتب کر کے کمال کیا ہے۔ سید مودودی نے مختلف تصانیف میں اقامت دین کے موضوع پر جو کچھ کہا ہے ،اسے زیر بحث کتاب میں مربوط مضمون کی صورت میں مرتب کیا ہے۔ اقامت دین کے حوالے سے قاری کے ذہن میں پیدا ہونے والے سوالات کے وہ جوابات ایک جگہ جمع کردیے ہیں جو مولانا مودودی نے اپنی مختلف کتب میں تحریر فرمائے ہیں۔ اس طرح انہوں نے اپنے قاری کو مولانا کی مختلف تصانیف خود کھنگالنے سے بچالیا ہے۔
اس کتاب میں مولانا امین احسن اصلاحی، مولانا افتخار احمد بلخی، حکیم حیدر زماں صدیقی، مولانا عبدالعلیم اصلاحی، خرم جاہ مراد، صوفی عبدالحمید سواتی، مولانا اسحق مدنی، میاں طفیل محمد، مولانا صدر الدین اصلاحی، ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی، پروفیسر سید محمد سلیم، ڈاکٹر اسرار احمد، پروفیسر خورشید احمد، سید منور حسن، مفتی سیاح الدین کاکا خیل، محمد نواز ایم اے اور شبیع الزماں صاحب کے مضامین بھی شامل ہیں۔

مولانا مودودی ’امت گیر‘ عالم ہیں ۔ اُن کی شخصیت اور جماعت اسلامی کا نمونہ دو فضیلتوں پر کھڑا ہوا ہے۔ ایک تقوے کی فضیلت اور دوسرے علم کی فضیلت۔ ۔چنانچہ اگر جماعت اسلامی کے لوگ پڑھنے والے نہیں بنیں گے تو یہ ایک بہت بڑا المیہ ہوگا۔ یاد رکھنا چاہیے ،علمی فضیلت کے بغیر نہ ہم اپنی دنیا تخلیق کرسکتے ہیں نہ پوری دنیا کی قیادت کرسکتے ہیں۔ بلاشبہ جو مطالعے کا عادی نہیں وہ مولانا مودودی کا وارث نہیں۔

The post اقامت دین-شاہ نواز فاروقی appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/2025/10/20/%d8%a7%d9%82%d8%a7%d9%85%d8%aa-%d8%af%db%8c%d9%86-%d8%b4%d8%a7%db%81-%d9%86%d9%88%d8%a7%d8%b2-%d9%81%d8%a7%d8%b1%d9%88%d9%82%db%8c/feed/ 0 12425
عبداللّٰہ شاہ ہاشمی-سفر بلادِ غرب کے https://manshurat.pk/2025/03/06/%d8%b9%d8%a8%d8%af%d8%a7%d9%84%d9%84%d9%91%d9%b0%db%81-%d8%b4%d8%a7%db%81-%db%81%d8%a7%d8%b4%d9%85%db%8c-%d8%b3%d9%81%d8%b1-%d8%a8%d9%84%d8%a7%d8%af%d9%90-%d8%ba%d8%b1%d8%a8-%da%a9%db%92/ https://manshurat.pk/2025/03/06/%d8%b9%d8%a8%d8%af%d8%a7%d9%84%d9%84%d9%91%d9%b0%db%81-%d8%b4%d8%a7%db%81-%db%81%d8%a7%d8%b4%d9%85%db%8c-%d8%b3%d9%81%d8%b1-%d8%a8%d9%84%d8%a7%d8%af%d9%90-%d8%ba%d8%b1%d8%a8-%da%a9%db%92/#respond Thu, 06 Mar 2025 05:52:17 +0000 https://manshurat.pk/?p=11456 سفر بلادِ غرب – محمد صغیر قمر کا منفرد سفرنامہ، مسئلہ کشمیر کی عالمی ترجمانی کے ساتھ منشورات کے تحت شائع ہونے والا محمد صغیر قمر کا سفرنامہ سفر بلادِ غرب ایک روایتی رودادِ سفر نہیں بلکہ ایک مقصدی اور معلوماتی ادبی کاوش ہے، جو قاری کو نہ صرف مختلف ممالک کی سیر کراتا ہے […]

The post عبداللّٰہ شاہ ہاشمی-سفر بلادِ غرب کے appeared first on Manshurat.

]]>
سفر بلادِ غرب – محمد صغیر قمر کا منفرد سفرنامہ، مسئلہ کشمیر کی عالمی ترجمانی کے ساتھ منشورات کے تحت شائع ہونے والا محمد صغیر قمر کا سفرنامہ سفر بلادِ غرب ایک روایتی رودادِ سفر نہیں بلکہ ایک مقصدی اور معلوماتی ادبی کاوش ہے، جو قاری کو نہ صرف مختلف ممالک کی سیر کراتا ہے بلکہ اُن کے تاریخی، معاشرتی اور ثقافتی پس منظر سے بھی روشناس کراتا ہے۔

یہ سفرنامہ ایک سہ رکنی وفد کے پانچ ممالک کے دورے پر مبنی ہے، جس میں صغیر قمر، سردار اعجاز افضل خان اور پروفیسر نذیر احمد شال شامل تھے۔ ان کا مقصد مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا تھا۔ جرمنی، ناروے اور اسپین کے سفر کے دوران ان حضرات نے کشمیری و پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں، دانشوروں اور بااثر افراد سے رابطے قائم کیے اور مسئلہ کشمیر کی حساسیت کو اُجاگر کیا۔

کتاب کے پیش لفظ میں سعودی عرب اور سویڈن کے دوروں کا بھی ذکر ہے، مگر اصل مواد میں ان ممالک کی تفصیلات موجود نہیں، جو ایک قابلِ توجہ پہلو ہے، خصوصاً ناروے کے ساتھ سویڈن کا ذکر ہونا زیادہ مناسب ہوتا۔

صغیر قمر کا اسلوب بے ساختہ، سادہ مگر مشاہدات سے بھرپور ہے۔ وہ زیرِ سیاحت ممالک کے ماحول، معاشرت اور تاریخ کا تجزیہ کرتے ہیں، جس سے ہر منظر ایک مکمل پس منظر کے ساتھ قاری کے سامنے آتا ہے۔ خاص طور پر اسپین کے باب میں تاریخی احوال کو گہرائی سے بیان کیا گیا ہے، اگرچہ مصنف کے ذاتی مشاہدات قدرے کم محسوس ہوتے ہیں۔

سفر بلادِ غرب ایک ایسا سفرنامہ ہے جو مقصد، مشاہدہ، تاریخ اور ثقافت کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔ یہی مقصدی پہلو اسے عام سفرناموں سے ممتاز کرتا ہے۔ اردو ادب کے قارئین کے لیے یہ ایک معلوماتی، فکری اور ادبی خزانہ ہے جو پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

The post عبداللّٰہ شاہ ہاشمی-سفر بلادِ غرب کے appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/2025/03/06/%d8%b9%d8%a8%d8%af%d8%a7%d9%84%d9%84%d9%91%d9%b0%db%81-%d8%b4%d8%a7%db%81-%db%81%d8%a7%d8%b4%d9%85%db%8c-%d8%b3%d9%81%d8%b1-%d8%a8%d9%84%d8%a7%d8%af%d9%90-%d8%ba%d8%b1%d8%a8-%da%a9%db%92/feed/ 0 11456
تذکرہ تابعینؒ-عبدالرحمن رافت پاشا https://manshurat.pk/2025/03/06/%d8%aa%d8%b0%da%a9%d8%b1%db%81-%d8%aa%d8%a7%d8%a8%d8%b9%db%8c%d9%86%d8%92-%d8%b9%d8%a8%d8%af%d8%a7%d9%84%d8%b1%d8%ad%d9%85%d9%86-%d8%b1%d8%a7%d9%81%d8%aa-%d9%be%d8%a7%d8%b4%d8%a7/ https://manshurat.pk/2025/03/06/%d8%aa%d8%b0%da%a9%d8%b1%db%81-%d8%aa%d8%a7%d8%a8%d8%b9%db%8c%d9%86%d8%92-%d8%b9%d8%a8%d8%af%d8%a7%d9%84%d8%b1%d8%ad%d9%85%d9%86-%d8%b1%d8%a7%d9%81%d8%aa-%d9%be%d8%a7%d8%b4%d8%a7/#respond Thu, 06 Mar 2025 05:03:25 +0000 https://manshurat.pk/?p=11453 تذکرہ تابعینؒ ‘عبدالرحمن رافت پاشا‘ ترجمہ: ارشاد الرحمن۔ ناشر: منشورات‘ منصورہ‘ لاہور۔ صفحات: ۳۳۷۔ قیمت: ۱۳۰ روپے۔ ایک حدیث نبویؐ کے مطابق صحابہ کرامؓ اُمت محمدیہؐ کے بہترین لوگ ہیں— اور ان کے بعد تابعین عظام کا درجہ ہے۔ تابعینؒ کے بارے میں رسول اکرمؐ نے یہ بھی فرمایا کہ صحابہ کرامؓ کے ساتھ ان […]

The post تذکرہ تابعینؒ-عبدالرحمن رافت پاشا appeared first on Manshurat.

]]>
تذکرہ تابعینؒعبدالرحمن رافت پاشا‘ ترجمہ: ارشاد الرحمن۔ ناشر: منشورات‘ منصورہ‘ لاہور۔ صفحات: ۳۳۷۔ قیمت: ۱۳۰ روپے۔
ایک حدیث نبویؐ کے مطابق صحابہ کرامؓ اُمت محمدیہؐ کے بہترین لوگ ہیں— اور ان کے بعد تابعین عظام کا درجہ ہے۔ تابعینؒ کے بارے میں رسول اکرمؐ نے یہ بھی فرمایا کہ صحابہ کرامؓ کے ساتھ ان لوگوں کے لیے بھی (کامیابی کی) خوشخبری ہے۔

اس کتاب میں ۲۹ جلیل القدر تابعینؒ کا تذکرہ شامل ہے جن میں سے بعض تو اسلامی علوم و فنون اور تہذیب و تمدن کی تاریخ میں بہت نامور ہوئے ہیں‘ مثلاً عطا بن ابی رواحؒ، عروہ بن زبیرؒ، حسن بصریؒ، قاضی شریح ؒ،رجا بن حیوہؒ، سعید بن مسیبؒ،عمر بن عبدالعزیزؒ،احنف بن قیسؒ اور امام ابوحنیفہؒ وغیرہ۔

مصنف نے تابعین کی سوانح نہیں لکھی‘ نہ ان کی حیاتِ مستعار کے سنین وار کوائف سے تعرض کیا ہے بلکہ ان کے طرزعمل‘ بعض واقعات یا چند رویوں کی روشنی میں ان کی سیرت کے پُرتاثیرپیکر تراشے ہیں۔ یہی انفرادی خصائص کسی شخصیت کے کردار کو عام انسانوں کے درمیان منفرد‘ تابناک اور زندئہ جاوید بناتے ہیں۔ چنانچہ ان کی حیاتِ جاوداں آج صدیوں بعد بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان ۲۹ کرداروں میں طرح طرح کے نمونے ملتے ہیں۔ کوئی حق گوئی و بے باکی کا نمونہ ہے‘ کوئی مجسم تقویٰ ہے‘ کسی نے کفار کے خلاف جہاد و معرکہ آرائی کو شعار حیات بنا لیا ہے‘ ۔

اصل کتاب کے مصنف ڈاکٹر عبدالرحمن رافت پاشا ہیں لیکن مترجم اور نہ ناشر نے بتایا کہ پاشا مرحوم کون تھے؟ کس ملک یا خطے کے باشندے تھے؟ کس زمانے کے آدمی تھے؟ ان کا علمی مقام و مرتبہ اور کارنامہ کیا ہے؟ غریب مصنف کا تعارف ایک آدھ صفحے میں دینا مناسب تھا۔

The post تذکرہ تابعینؒ-عبدالرحمن رافت پاشا appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/2025/03/06/%d8%aa%d8%b0%da%a9%d8%b1%db%81-%d8%aa%d8%a7%d8%a8%d8%b9%db%8c%d9%86%d8%92-%d8%b9%d8%a8%d8%af%d8%a7%d9%84%d8%b1%d8%ad%d9%85%d9%86-%d8%b1%d8%a7%d9%81%d8%aa-%d9%be%d8%a7%d8%b4%d8%a7/feed/ 0 11453
کارکن اور قیادت سے تحریک کے تقاضے-پروفیسر عبدالقدیرسلیم https://manshurat.pk/2025/03/06/%da%a9%d8%a7%d8%b1%da%a9%d9%86-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d9%82%db%8c%d8%a7%d8%af%d8%aa-%d8%b3%db%92-%d8%aa%d8%ad%d8%b1%db%8c%da%a9-%da%a9%db%92-%d8%aa%d9%82%d8%a7%d8%b6%db%92-%d9%be%d8%b1%d9%88%d9%81%db%8c/ https://manshurat.pk/2025/03/06/%da%a9%d8%a7%d8%b1%da%a9%d9%86-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d9%82%db%8c%d8%a7%d8%af%d8%aa-%d8%b3%db%92-%d8%aa%d8%ad%d8%b1%db%8c%da%a9-%da%a9%db%92-%d8%aa%d9%82%d8%a7%d8%b6%db%92-%d9%be%d8%b1%d9%88%d9%81%db%8c/#respond Thu, 06 Mar 2025 04:45:00 +0000 https://manshurat.pk/?p=11449 کارکن اور قیادت سے تحریک کے تقاضے – خرم مرادؒ کی فکری و روحانی رہنمائی خرم مرادؒ کی تحریریں ہمیشہ ایک زندہ احساس بخشتی ہیں۔ ان کی ہر نئی کتاب یا تحریر جب بھی منظر عام پر آتی ہے تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وہ آج بھی ہمارے درمیان موجود ہیں۔ ان کی فکری، […]

The post کارکن اور قیادت سے تحریک کے تقاضے-پروفیسر عبدالقدیرسلیم appeared first on Manshurat.

]]>
کارکن اور قیادت سے تحریک کے تقاضے – خرم مرادؒ کی فکری و روحانی رہنمائی خرم مرادؒ کی تحریریں ہمیشہ ایک زندہ احساس بخشتی ہیں۔ ان کی ہر نئی کتاب یا تحریر جب بھی منظر عام پر آتی ہے تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وہ آج بھی ہمارے درمیان موجود ہیں۔ ان کی فکری، روحانی اور تحریکی بصیرت اب بھی نوجوانوں کی تربیت، ہدایت اور رہنمائی کا ذریعہ بنی ہوئی ہے۔

زیر نظر کتاب “کارکن اور قیادت سے تحریک کے تقاضے” خرم مرادؒ کی فکر کا نچوڑ ہے۔ اسے ان کے قریبی ساتھی امجد عباسی نے مرتب کیا ہے۔ کتاب میں ان کے خطبات اور تحریریں یکجا کی گئی ہیں۔ یہ ایک مؤثر اور بامقصد تحریری مجموعہ ہے۔

تحریک اسلامی کے مفہوم کو خرم مرادؒ نے وسیع اور ہمہ گیر انداز میں بیان کیا ہے۔ ان کے نزدیک اسلامی تحریک محض جماعتی نظم یا تنظیم کا نام نہیں، بلکہ یہ وہ مسلسل جدوجہد ہے جو حضرت ابراہیمؑ سے شروع ہو کر رسول اکرم ﷺ پر مکمل ہوئی۔ ان کے مطابق، جہاد صرف عسکری معنوں میں نہیں بلکہ فکری، اخلاقی اور معاشرتی جہد مسلسل کا نام ہے۔ یہی تحریک کا بنیادی تقاضا ہے۔

کتاب میں قیادت، تنظیم اور کارکن کی تربیت کو مرکزی موضوع بنایا گیا ہے۔ خرم مرادؒ کے نزدیک مؤثر قیادت وہی ہے جو ذمہ دار، صاحبِ ایمان اور ترجیحات کی پہچان رکھتی ہو۔ وہ بار بار اس بات پر زور دیتے ہیں کہ تحریک کی کامیابی کا دارومدار کارکن کے تزکیۂ نفس پر ہے۔

یہی وجہ ہے کہ کتاب کا بڑا حصہ تزکیۂ نفس کے موضوع پر مرکوز ہے۔ ذکر، تلاوت، دعا، استغفار، تعلق باللہ، اور اخلاص جیسے پہلو خرم مرادؒ کی فکر کا مرکز ہیں۔ ان کے نزدیک، ’’قلب سلیم‘‘ کے بغیر نجات ممکن نہیں۔ وہ بار بار ’’احسان‘‘ کے مفہوم کو اجاگر کرتے ہیں، جو بندگی کا بلند ترین درجہ ہے۔

منشورات پبلشرز نے اس کتاب کو نہایت خوبصورتی اور نفاست سے شائع کیا ہے، جو ان کی اعلیٰ طباعتی روایت کا تسلسل ہے۔ یہ کتاب ہر اس شخص کے لیے ناگزیر ہے جو دین، دعوت اور تنظیمی جدوجہد سے وابستہ ہے۔

The post کارکن اور قیادت سے تحریک کے تقاضے-پروفیسر عبدالقدیرسلیم appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/2025/03/06/%da%a9%d8%a7%d8%b1%da%a9%d9%86-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d9%82%db%8c%d8%a7%d8%af%d8%aa-%d8%b3%db%92-%d8%aa%d8%ad%d8%b1%db%8c%da%a9-%da%a9%db%92-%d8%aa%d9%82%d8%a7%d8%b6%db%92-%d9%be%d8%b1%d9%88%d9%81%db%8c/feed/ 0 11449
رفیع الدین ہاشمی-شہید عبدالقادر مُلّا https://manshurat.pk/2025/03/06/%d8%b1%d9%81%db%8c%d8%b9-%d8%a7%d9%84%d8%af%db%8c%d9%86-%db%81%d8%a7%d8%b4%d9%85%db%8c-%d8%b4%db%81%db%8c%d8%af-%d8%b9%d8%a8%d8%af%d8%a7%d9%84%d9%82%d8%a7%d8%af%d8%b1-%d9%85%d9%8f%d9%84%d9%91%d8%a7/ https://manshurat.pk/2025/03/06/%d8%b1%d9%81%db%8c%d8%b9-%d8%a7%d9%84%d8%af%db%8c%d9%86-%db%81%d8%a7%d8%b4%d9%85%db%8c-%d8%b4%db%81%db%8c%d8%af-%d8%b9%d8%a8%d8%af%d8%a7%d9%84%d9%82%d8%a7%d8%af%d8%b1-%d9%85%d9%8f%d9%84%d9%91%d8%a7/#respond Thu, 06 Mar 2025 04:20:49 +0000 https://manshurat.pk/?p=11446 شہید عبدالقادر مُلّاؒ – ایک تاریخ ساز باب عبدالقادر مُلّاؒ کی شہادت عالمِ اسلام کے لیے ایک شدید صدمہ ہے۔ تاہم، اصل دکھ یہ ہے کہ عالمِ اسلام کی اکثریت اس ظلم پر خاموش رہی۔ چند ممالک نے آواز اٹھائی، مگر مجموعی طور پر بے حسی نمایاں رہی۔ زیادہ افسوس ناک بات یہ ہے کہ […]

The post رفیع الدین ہاشمی-شہید عبدالقادر مُلّا appeared first on Manshurat.

]]>
شہید عبدالقادر مُلّاؒ – ایک تاریخ ساز باب عبدالقادر مُلّاؒ کی شہادت عالمِ اسلام کے لیے ایک شدید صدمہ ہے۔ تاہم، اصل دکھ یہ ہے کہ عالمِ اسلام کی اکثریت اس ظلم پر خاموش رہی۔ چند ممالک نے آواز اٹھائی، مگر مجموعی طور پر بے حسی نمایاں رہی۔

زیادہ افسوس ناک بات یہ ہے کہ پاکستان کی وہ ریاست، جس کے نظریاتی تحفظ کے لیے عبدالقادر مُلّاؒ اور ان کے ساتھیوں نے جانیں قربان کیں، وہی ریاست خاموش تماشائی بنی رہی۔ اس کی قیادت نے مصلحتوں اور نامعلوم مجبوریوں کی بنیاد پر لب سِل لیے۔

ادھر، اخبارات، رسائل اور صحافیوں نے اس سانحے پر بھرپور ردِعمل دیا۔ تقریباً ہر معروف کالم نگار نے اس پر اظہارِ افسوس کیا۔ لیکن دوسری طرف، بعض سیاسی راہ نما بے حسی اور غیرذمہ دارانہ بیانات سے اس المیے کو مزید تلخ بنا گئے۔ خاص طور پر ایک عوامی جماعت کے رہنما کا یہ کہنا کہ “جو بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے ساتھ ہو رہا ہے، وہ یہاں بھی ہونا چاہیے” انتہائی افسوسناک تھا۔

عبدالقادر مُلّاؒ نے اپنی ثابت قدمی اور قربانی سے شہادت کا وہ بلند مقام پایا جو صرف منتخب لوگوں کے حصے میں آتا ہے۔ ان کی قربانی صرف ایک فرد کی نہیں تھی، بلکہ ایک نظریہ، ایک فکر، اور ایک تحریک کی نمائندگی تھی۔ وہ عزیمت، اخلاص، اور استقلال کی جیتی جاگتی تصویر بن گئے۔

اسی پس منظر میں، یہ کتاب نہایت اہمیت رکھتی ہے۔ اسے سلیم منصور خالد اور طارق محمود زبیری نے مرتب کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کے مختلف اہلِ قلم کی تحریروں کو یکجا کیا ہے۔ یوں، یہ مجموعہ شہید عبدالقادر مُلّاؒ کی زندگی، جدوجہد اور شہادت کو مؤثر انداز میں محفوظ کر دیتا ہے۔

علاوہ ازیں، کتاب کا مقدمہ پروفیسر خورشید احمد نے تحریر کیا ہے۔ یہ مقدمہ فکری گہرائی لیے ہوئے ہے۔ مزید یہ کہ اشاریے کی شمولیت نے کتاب کی افادیت میں اضافہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ محض خراجِ عقیدت نہیں بلکہ ایک تاریخی حوالہ بھی ہے۔ یہ کتاب مستقبل کے مؤرخین کو اسلامی تحریک اور استقامت کی حقیقی تصویر پیش کرتی ہے۔

آخر میں، منشورات اسلامی کتاب گھر کا ذکر لازم ہے، جنہوں نے اس کتاب کو خوبصورت انداز میں شائع کیا۔ اعلیٰ طباعت، سلیقہ مندی اور پیشکش نے اسے مزید مؤثر بنا دیا۔ یہی وجہ ہے کہ چند ماہ کے اندر اس کا چوتھا ایڈیشن شائع ہو چکا ہے۔

The post رفیع الدین ہاشمی-شہید عبدالقادر مُلّا appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/2025/03/06/%d8%b1%d9%81%db%8c%d8%b9-%d8%a7%d9%84%d8%af%db%8c%d9%86-%db%81%d8%a7%d8%b4%d9%85%db%8c-%d8%b4%db%81%db%8c%d8%af-%d8%b9%d8%a8%d8%af%d8%a7%d9%84%d9%82%d8%a7%d8%af%d8%b1-%d9%85%d9%8f%d9%84%d9%91%d8%a7/feed/ 0 11446
سیدابوالاعلیٰ مودودی بحیثیت نثرنگار-سلیم منصور خالد https://manshurat.pk/2025/03/06/%d8%b3%db%8c%d8%af%d8%a7%d8%a8%d9%88%d8%a7%d9%84%d8%a7%d8%b9%d9%84%db%8c%d9%b0-%d9%85%d9%88%d8%af%d9%88%d8%af%db%8c-%d8%a8%d8%ad%db%8c%d8%ab%db%8c%d8%aa-%d9%86%d8%ab%d8%b1%d9%86%da%af%d8%a7%d8%b1/ https://manshurat.pk/2025/03/06/%d8%b3%db%8c%d8%af%d8%a7%d8%a8%d9%88%d8%a7%d9%84%d8%a7%d8%b9%d9%84%db%8c%d9%b0-%d9%85%d9%88%d8%af%d9%88%d8%af%db%8c-%d8%a8%d8%ad%db%8c%d8%ab%db%8c%d8%aa-%d9%86%d8%ab%d8%b1%d9%86%da%af%d8%a7%d8%b1/#respond Thu, 06 Mar 2025 04:17:14 +0000 https://manshurat.pk/?p=11442 سیدابوالاعلیٰ مودودیؒ بحیثیت نثرنگار مصنف: ڈاکٹر محمد جاوید اصغر ناشر: منشورات، منصورہ، لاہور مولانا سیدابوالاعلیٰ مودودیؒ نے پوری زندگی قلم، زبان اور فکر کے ذریعے اسلام کا پیغام پھیلانے میں صرف کی۔ بیسویں صدی سے لے کر آج تک، دنیا بھر میں متلاشیانِ حق ان کے فکری ذخیرے سے روشنی حاصل کر رہے ہیں۔ یہ […]

The post سیدابوالاعلیٰ مودودی بحیثیت نثرنگار-سلیم منصور خالد appeared first on Manshurat.

]]>
سیدابوالاعلیٰ مودودیؒ بحیثیت نثرنگار
مصنف: ڈاکٹر محمد جاوید اصغر
ناشر: منشورات، منصورہ، لاہور

مولانا سیدابوالاعلیٰ مودودیؒ نے پوری زندگی قلم، زبان اور فکر کے ذریعے اسلام کا پیغام پھیلانے میں صرف کی۔ بیسویں صدی سے لے کر آج تک، دنیا بھر میں متلاشیانِ حق ان کے فکری ذخیرے سے روشنی حاصل کر رہے ہیں۔

یہ کتاب دراصل ایک تحقیقی مقالہ ہے جو مصنف نے ڈاکٹریٹ کے لیے تحریر کیا۔ اگرچہ آج کل بیشتر تحقیقی مقالات سطحی اور رسمی ہوتے ہیں، تاہم یہ کتاب ان سب سے مختلف اور نمایاں ہے۔ مصنف نے موضوع کا پورا حق ادا کرنے کی سنجیدہ کوشش کی ہے۔

اس تحقیق میں محض اقتباسات پر انحصار نہیں کیا گیا، بلکہ تنقیدی و تخلیقی انداز میں موضوع کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ مولانا مودودیؒ کی نثر صرف الفاظ کا مجموعہ نہیں، بلکہ وہ فکری جمال، منطقی گرفت، اور روحانی تاثیر کا کامل امتزاج ہے۔

مزید یہ کہ، مصنف نے ادبی تنقید کے اصولوں کو سامنے رکھتے ہوئے مولانا کی نثر کا تجزیہ کیا ہے۔ کتاب کے اسلوب میں اُن کے استاد محترم، ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کا اثر بھی نمایاں ہے۔

بھارت میں بھی اسی موضوع پر ایک ڈاکٹریٹ کا مقالہ لکھا جاچکا ہے، تاہم محمد جاوید اصغر کی یہ کاوش علمی و تحقیقی لحاظ سے زیادہ جامع اور بلند پایہ ہے۔ یہ بات خود معروف محقق سلیم منصور خالد نے بھی تسلیم کی ہے۔

اس کتاب کو منشورات آن لائن اسلامی بُک اسٹور نے اعلیٰ معیار اور خوبصورت انداز میں شائع کیا ہے۔ یہ پیشکش ہر اُس قاری کے لیے مفید ہے جو مولانا مودودیؒ کے نثری اسلوب، ادبی عظمت، اور اسلامی فکر کو سمجھنا چاہتا ہے۔

The post سیدابوالاعلیٰ مودودی بحیثیت نثرنگار-سلیم منصور خالد appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/2025/03/06/%d8%b3%db%8c%d8%af%d8%a7%d8%a8%d9%88%d8%a7%d9%84%d8%a7%d8%b9%d9%84%db%8c%d9%b0-%d9%85%d9%88%d8%af%d9%88%d8%af%db%8c-%d8%a8%d8%ad%db%8c%d8%ab%db%8c%d8%aa-%d9%86%d8%ab%d8%b1%d9%86%da%af%d8%a7%d8%b1/feed/ 0 11442
چنار کہانی-عمران ظہور غازی https://manshurat.pk/2025/03/05/%da%86%d9%86%d8%a7%d8%b1-%da%a9%db%81%d8%a7%d9%86%db%8c-%d8%b9%d9%85%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%b8%db%81%d9%88%d8%b1-%d8%ba%d8%a7%d8%b2%db%8c/ https://manshurat.pk/2025/03/05/%da%86%d9%86%d8%a7%d8%b1-%da%a9%db%81%d8%a7%d9%86%db%8c-%d8%b9%d9%85%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%b8%db%81%d9%88%d8%b1-%d8%ba%d8%a7%d8%b2%db%8c/#respond Wed, 05 Mar 2025 07:33:03 +0000 https://manshurat.pk/?p=11439 کتاب چنار کہانی ہمارے اردگرد بکھری ہوئی ان ہزاروں کہانیوں کا نچوڑ ہے جنہیں صغیر قمر نے نہایت محبت، توجہ اور فنکارانہ انداز میں لفظوں کا روپ دیا ہے۔ ان کی تحریر کا سب سے نمایاں پہلو یہ ہے کہ وہ براہِ راست قارئین کی نفسیات پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ایسے الفاظ اور جملے […]

The post چنار کہانی-عمران ظہور غازی appeared first on Manshurat.

]]>
کتاب چنار کہانی ہمارے اردگرد بکھری ہوئی ان ہزاروں کہانیوں کا نچوڑ ہے جنہیں صغیر قمر نے نہایت محبت، توجہ اور فنکارانہ انداز میں لفظوں کا روپ دیا ہے۔ ان کی تحریر کا سب سے نمایاں پہلو یہ ہے کہ وہ براہِ راست قارئین کی نفسیات پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ایسے الفاظ اور جملے استعمال کرتے ہیں جو دلوں کے تار چھیڑ دیتے ہیں، آنکھوں کو بار بار نم کر دیتے ہیں اور قاری کو سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔

مصنف کی اوّل و آخر پہچان کشمیر اور جہادِ کشمیر ہے۔ وہ ایک طویل عرصے سے اپنے قلم کے ذریعے اس مقصد کی آبیاری کرتے آ رہے ہیں۔ اسی لیے چنار کہانی میں کشمیر، افغانستان اور فلسطین کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات پر امتِ مسلمہ کے زخموں اور جدوجہد کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔ یہ تحریریں اس سے قبل ’’جہاد کشمیر‘‘ اور روزنامہ ’’خبریں‘‘ میں شائع ہونے والے کالمز کی شکل میں سامنے آ چکی ہیں۔

منشورات کی یہ شاندار پیشکش صرف ایک کہانیوں کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک فکری سفر ہے جو قاری کے ایمان، وطن اور اقدار کے ساتھ وابستگی کو گہرا کرتا ہے۔ آج جب الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا روشن خیالی کے نام پر دین و مذہب سے بیزاری پھیلا رہا ہے، یہ کتاب نوجوان نسل اور ہر طبقۂ فکر کو نئی راہیں دکھاتی ہے۔

اسلامی کتب میں اپنی نوعیت کی یہ منفرد کتاب نہ صرف مطالعہ کے شوقین افراد بلکہ قلم و فکر سے وابستہ ہر شخص کے لیے قیمتی سرمایہ ہے۔

The post چنار کہانی-عمران ظہور غازی appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/2025/03/05/%da%86%d9%86%d8%a7%d8%b1-%da%a9%db%81%d8%a7%d9%86%db%8c-%d8%b9%d9%85%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%b8%db%81%d9%88%d8%b1-%d8%ba%d8%a7%d8%b2%db%8c/feed/ 0 11439
امجدعباسی-ماثورات، اذکار ، اوراد، وظائف https://manshurat.pk/2025/03/05/%d8%a7%d9%85%d8%ac%d8%af%d8%b9%d8%a8%d8%a7%d8%b3%db%8c-%d9%85%d8%a7%d8%ab%d9%88%d8%b1%d8%a7%d8%aa%d8%8c-%d8%a7%d8%b0%da%a9%d8%a7%d8%b1-%d8%8c-%d8%a7%d9%88%d8%b1%d8%a7%d8%af%d8%8c-%d9%88%d8%b8%d8%a7/ https://manshurat.pk/2025/03/05/%d8%a7%d9%85%d8%ac%d8%af%d8%b9%d8%a8%d8%a7%d8%b3%db%8c-%d9%85%d8%a7%d8%ab%d9%88%d8%b1%d8%a7%d8%aa%d8%8c-%d8%a7%d8%b0%da%a9%d8%a7%d8%b1-%d8%8c-%d8%a7%d9%88%d8%b1%d8%a7%d8%af%d8%8c-%d9%88%d8%b8%d8%a7/#respond Wed, 05 Mar 2025 07:30:59 +0000 https://manshurat.pk/?p=11436 ماثورات، اذکار ، اوراد، وظائف، (جیبی سائز)، مرتبہ: حسن البنا شہید، ناشر: منشورات، منصورہ، ملتان روڈ، لاہور۔ اخوان المسلمون کے نظام تربیت کی ایک منفرد خصوصیت تعلق باللہ، ذکرالٰہی اور مسنون دعائوں کا اہتمام ہے۔ بانیِ تحریک امام حسن البنا شہیدؒ نے اس غرض کے لیے ایک نصاب مرتب کیا تھا جو قرآنی اوراد، روزانہ […]

The post امجدعباسی-ماثورات، اذکار ، اوراد، وظائف appeared first on Manshurat.

]]>
ماثورات، اذکار ، اوراد، وظائف، (جیبی سائز)، مرتبہ: حسن البنا شہید، ناشر: منشورات، منصورہ، ملتان روڈ، لاہور۔
اخوان المسلمون کے نظام تربیت کی ایک منفرد خصوصیت تعلق باللہ، ذکرالٰہی اور مسنون دعائوں کا اہتمام ہے۔ بانیِ تحریک امام حسن البنا شہیدؒ نے اس غرض کے لیے ایک نصاب مرتب کیا تھا جو قرآنی اوراد، روزانہ وظائف اور مسنون دعائوں اور اذکار پر مشتمل ہے۔ ان کی ہدایت تھی کہ ہراخوان شب و روز کے کسی بھی حصے میں اس کا اہتمام کرے اور اس کو اپنا معمول بنالے، اور کوئی دن تلاوتِ قرآن سے خالی نہ جائے۔ اخوان المسلمون نے راہِ خدا میں استقامت اور قربانیوں کی جو لازوال تاریخ رقم کی ہے، یہ اسی ہدایت، اخلاص اور تربیت کا فیضان ہے۔ اس کے خوش گوار اثرات اس کے سیرت و کردار اور تحریکی کام پر مشاہدہ کیے جاسکتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان محترم قاضی حسین احمد اس مجموعے کی اسی اہمیت کے پیش نظر رقم طراز ہیں: ’’اگر ہم امام حسن البنا شہیدؒ جیسے متقی، عابد، شب زندہ دار اور مجاہد فی سبیل اللہ مرشد کی ہدایات کے مطابق ان کو صبح و شام کا ورد بنا لیں، تو یقینا ہمیں للہیت اور اخلاص کی وہ دولت نصیب ہوگی جو اللہ کی طرف دعوت دینے والوں کے لیے حقیقی ’زادِ راہ‘ ہے‘‘۔ (تقریظ، ص ۱۱)

محترم آبادشاہ پوری مرحوم کے ترجمے کے ساتھ اسے ۱۹۷۱ء میں شائع کیا گیا تھا۔ اب منشورات نے اس ترجمے کو محترم عبدالغفار عزیز کی نظرثانی کے بعد شائع کیا ہے۔ یہ جیبی سائز پر اس کا نیا اڈیشن ہے۔(امجدعباسی)

The post امجدعباسی-ماثورات، اذکار ، اوراد، وظائف appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/2025/03/05/%d8%a7%d9%85%d8%ac%d8%af%d8%b9%d8%a8%d8%a7%d8%b3%db%8c-%d9%85%d8%a7%d8%ab%d9%88%d8%b1%d8%a7%d8%aa%d8%8c-%d8%a7%d8%b0%da%a9%d8%a7%d8%b1-%d8%8c-%d8%a7%d9%88%d8%b1%d8%a7%d8%af%d8%8c-%d9%88%d8%b8%d8%a7/feed/ 0 11436
جلال نبوی صلی اللہ علیہ وسلم-امجدعباسی https://manshurat.pk/2025/03/05/%d8%ac%d9%84%d8%a7%d9%84-%d9%86%d8%a8%d9%88%db%8c-%d8%b5%d9%84%db%8c-%d8%a7%d9%84%d9%84%db%81-%d8%b9%d9%84%db%8c%db%81-%d9%88%d8%b3%d9%84%d9%85-%d8%a7%d9%85%d8%ac%d8%af%d8%b9%d8%a8%d8%a7%d8%b3%db%8c/ https://manshurat.pk/2025/03/05/%d8%ac%d9%84%d8%a7%d9%84-%d9%86%d8%a8%d9%88%db%8c-%d8%b5%d9%84%db%8c-%d8%a7%d9%84%d9%84%db%81-%d8%b9%d9%84%db%8c%db%81-%d9%88%d8%b3%d9%84%d9%85-%d8%a7%d9%85%d8%ac%d8%af%d8%b9%d8%a8%d8%a7%d8%b3%db%8c/#respond Wed, 05 Mar 2025 06:32:47 +0000 https://manshurat.pk/?p=11433 جلال نبوی صلی اللہ علیہ وسلم، عبدالحمید ڈار۔ ناشر: منشورات، منصورہ، لاہور زیرنظر کتاب میں پروفیسر عبدالحمید ڈار نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ان ارشادات کو جمع کیا ہے جن میں آپؐ نے ناپسندیدہ امور کی نشان دہی کی ہے اور اللہ تعالیٰ کی ناراضی، وعید اور عتاب، سرزنش و ممانعت اور […]

The post جلال نبوی صلی اللہ علیہ وسلم-امجدعباسی appeared first on Manshurat.

]]>
جلال نبوی صلی اللہ علیہ وسلم، عبدالحمید ڈار۔ ناشر: منشورات، منصورہ، لاہور
زیرنظر کتاب میں پروفیسر عبدالحمید ڈار نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ان ارشادات کو جمع کیا ہے جن میں آپؐ نے ناپسندیدہ امور کی نشان دہی کی ہے اور اللہ تعالیٰ کی ناراضی، وعید اور عتاب، سرزنش و ممانعت اور اظہار براء ت کا اعلان فرمایا ہے۔ قرآن وسنت کی روشنی میں ان احادیث کی وضاحت کے ساتھ ساتھ ہماری روزمرہ روش پر تبصرہ بھی کیا گیا ہے۔ اس طرح نبی کریمؐ کے اسوۂ حسنہ کا وہ پہلو بھی نمایاں ہوکر سامنے آجاتا ہے جس میں آپؐ نے عقائد، عبادات اور معاملات میں ایک مومن کی شخصیت کے ناپسندیدہ عناصر کی نشان دہی فرمائی ہے۔ چند موضوعات: نمازباجماعت بلاعذر ترک کرنا، زکوٰۃ نہ دینے والوں کے لیے وعید، جاہلیت کی پکار پر اظہار ناراضی، اموردین میں تشدد، احکاماتِ شریعت کو کھیل بنانا، پڑوسی کو دین کی تعلیم دینے میں کوتاہی پر سرزنش، عیب چینی پر گرفت، مصنوعی افزایش حُسن پر لعنت، زرپرستی کی مذمت، لین دین میں بددیانتی پر زجر، غاصب کے لیے شدید وعید، مسلمان پر ہتھیار اٹھانے کی مذمت، حکمرانوں کے جھوٹ کو سچ کہنے اور ظلم میں مدد پر وعید وغیرہ۔ گویا ایک آئینہ فراہم کردیا گیا ہے کہ اپنا احتساب کیا جائے اور خدا کے غضب سے بچا جائے۔(امجدعباسی)

The post جلال نبوی صلی اللہ علیہ وسلم-امجدعباسی appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/2025/03/05/%d8%ac%d9%84%d8%a7%d9%84-%d9%86%d8%a8%d9%88%db%8c-%d8%b5%d9%84%db%8c-%d8%a7%d9%84%d9%84%db%81-%d8%b9%d9%84%db%8c%db%81-%d9%88%d8%b3%d9%84%d9%85-%d8%a7%d9%85%d8%ac%d8%af%d8%b9%d8%a8%d8%a7%d8%b3%db%8c/feed/ 0 11433
نواے بے نوا-سعید اکرم https://manshurat.pk/2025/03/05/%d9%86%d9%88%d8%a7%db%92-%d8%a8%db%92-%d9%86%d9%88%d8%a7-%d8%b3%d8%b9%db%8c%d8%af-%d8%a7%da%a9%d8%b1%d9%85/ https://manshurat.pk/2025/03/05/%d9%86%d9%88%d8%a7%db%92-%d8%a8%db%92-%d9%86%d9%88%d8%a7-%d8%b3%d8%b9%db%8c%d8%af-%d8%a7%da%a9%d8%b1%d9%85/#respond Wed, 05 Mar 2025 06:29:18 +0000 https://manshurat.pk/?p=11430 نواے بے نوا‘ عبدالرشید صدیقی۔ ناشر: منشورات‘ منصورہ‘ ملتان روڈ‘ لاہور نواے بے نوا محترم عبدالرشید صدیقی کی نظموں اور غزلوں کا پہلا مجموعہ ہے جس میں آغاز سے اب تک کے تمام کلام کا انتخاب شامل ہے۔ ان کا خوب صورت شعری ذوق اب اس کتاب کے ذریعے کھل کر سامنے آیا ہے۔ یہ […]

The post نواے بے نوا-سعید اکرم appeared first on Manshurat.

]]>
نواے بے نواعبدالرشید صدیقی۔ ناشر: منشورات‘ منصورہ‘ ملتان روڈ‘ لاہور
نواے بے نوا محترم عبدالرشید صدیقی کی نظموں اور غزلوں کا پہلا مجموعہ ہے جس میں آغاز سے اب تک کے تمام کلام کا انتخاب شامل ہے۔ ان کا خوب صورت شعری ذوق اب اس کتاب کے ذریعے کھل کر سامنے آیا ہے۔ یہ کتاب اس بات کا بیّن ثبوت ہے کہ ان کی شاعری کے موضوعات عشق و محبت تک محدود نہیں ہیں اور اُن کا دائرہ کار وطن کی محبت اور اس کی خوشبو کے علاوہ مسلم امہ کے احیا اور دین ہدیٰ کی سربلندی اور اس کی سرفرازی کی تمنا تک پھیلتا چلا جاتا ہے۔ بقول پروفیسر خورشید احمد یہ کتاب ’نے نوازی کا ایسا مرقع ہے جس میں قدیم و جدید‘ مشرق و مغرب اور نغمہ و پیغام‘ قوسِ قزح کے مختلف رنگوں کی بہاریں دکھا رہے ہیں اور قلب ونظر دونوں کی تسکین کا سامان فراہم کر رہے ہیں۔

صدیقی صاحب گوالیار میں پیدا ہوئے۔ ممبئی میں یونی ورسٹی تک تعلیم حاصل کی۔ لندن میں لائبریری سائنس میں پوسٹ گریجویٹ کیا اور پھر لسٹر یونی ورسٹی میں طویل عرصے تک انفارمیشن لائبریرین کے طور پر کام کرتے رہے۔ حال ہی میں اسلامک فائونڈیشن لسٹر نے اشاعت و فروغِ دین کے مقاصد کے پیشِ نظر انگریزی میں ان کی تین کتابیں شائع کی ہیں۔ وہ برطانیہ میں کئی اسلامی تنظیموں اور اداروں میں آج بھی بھرپور طریقے سے سرگرمِ عمل ہیں۔ زیرنظر کتاب ان کی نفاست ِ طبع کا ایک اور پہلو نمایاں کرتی ہے۔ (سعید اکرم)

The post نواے بے نوا-سعید اکرم appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/2025/03/05/%d9%86%d9%88%d8%a7%db%92-%d8%a8%db%92-%d9%86%d9%88%d8%a7-%d8%b3%d8%b9%db%8c%d8%af-%d8%a7%da%a9%d8%b1%d9%85/feed/ 0 11430