History Archives - Manshurat https://manshurat.pk/product-category/history/ Manshurat Thu, 09 Oct 2025 09:26:19 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.8.3 https://manshurat.pk/wp-content/uploads/2024/01/cropped-Man_Logo_New-1-32x32.jpg History Archives - Manshurat https://manshurat.pk/product-category/history/ 32 32 228176289 Parliament Dastoor Aur Adlia https://manshurat.pk/product/%d9%be%d8%a7%d8%b1%d9%84%db%8c%d9%85%d9%86%d9%b9%d8%8c-%d8%af%d8%b3%d8%aa%d9%88%d8%b1-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%b9%d8%af%d9%84%db%8c%db%81/ https://manshurat.pk/product/%d9%be%d8%a7%d8%b1%d9%84%db%8c%d9%85%d9%86%d9%b9%d8%8c-%d8%af%d8%b3%d8%aa%d9%88%d8%b1-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%b9%d8%af%d9%84%db%8c%db%81/#respond Mon, 26 Aug 2024 07:29:21 +0000 https://manshurat.pk/?post_type=product&p=10380 یہ کتاب پارلیمنٹ دستور عدلیہ ان کرداروں کو بے نقاب کرتی ہے جنہوں نے پارلیمان کے اختیارات پامال کیے، دستور اور قانون کے نفاذ میں رکاوٹیں ڈالیں، اور عدالتی فیصلوں کو اپنے مفادات کی بھینٹ چڑھایا۔ یہ محض تاریخ کا بیان نہیں بلکہ ایک فکری جستجو ہے جو اداروں کی باہمی کشمکش اور اقتدار کی سیاست کے اثرات کو سامنے لاتی ہے

The post Parliament Dastoor Aur Adlia appeared first on Manshurat.

]]>
آپ یقیناً جاننا چاہیں گے

پاکستان کی پارلیمانی تاریخ تسلسل سے محروم کیوں رہی؟

دستور سازی کس طرح ہوتی رہی اور رکاوٹیں کیا تھیں؟

عدلیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کس طرح اور کس نےاٹھائے؟

اداروں کی جنگ نے پاکستان کی ترقی کی راہیں کیسے مسدود کیے رکھیں؟

ان مشکل سوالات کا جواب یہ کتاب ہے جو:
پارلیمان ، اختیار اور اقتدار پامال کرنے والے کردار بے نقاب کرتی ہے۔

دستور، قانون اور بے لاگ نفاذ ناکام بنانے والوں کو سامنے لاتی ہے۔

عدالتی فیصلوں کو متنازع بنانے اور ٹھہرانے والے چہرے دکھاتی ہے۔

پروفیسر خورشید احمد کا شمار ان اہل علم و قلم میں ہوتا ہے، جنھوں نے قانون سازی اور قانون دانی میں یکساں مہارت سے خدمات سر انجام دیں۔ پاکستان کی سیاسی ، پارلیمانی اور دستوری تاریخ ان کے کام، کردار اور تذکرے سے ہی مکمل ہوتی ہے۔ پارلیمان اور عدلیہ، جن مراحل سے گزریں، وہ ان کے عینی شاہد بھی رہے اور بروقت خرابیوں کی نشان دہی بھی کرتے رہے۔

اعلیٰ تعلیم یافتہ ، قلم و قرطاس سے گہرا اور انمٹ رشتہ اور پیہم جدوجہد سے پاکستان کو دستورکی راہ پر ڈالنے کے لیے شان دار کردار ادا کیا۔ اہم ملی، قومی اور بین الاقوامی سطحوں پر ایوارڈز کے مستحق قرار پائے۔ شاہ فیصل ایوارڈ، اسلامک ڈویلپمنٹ پر ائز ان اسلامک اکنامکس، امریکن فنانس ہائوس پرائز ان اسلامک اکنامکس، ان میں سے چند ہیں۔ ستر سے زائد کتب، بے شمار مضامین اور اداریوں کے خالق پروفیسر صاحب پارلیمنٹ، دستور اور عدلیہ میں نہایت اہم نکات پر بے لاگ تجزیہ پیش کرتے نظر آتے ہیں

The post Parliament Dastoor Aur Adlia appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/product/%d9%be%d8%a7%d8%b1%d9%84%db%8c%d9%85%d9%86%d9%b9%d8%8c-%d8%af%d8%b3%d8%aa%d9%88%d8%b1-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%b9%d8%af%d9%84%db%8c%db%81/feed/ 0 10380
East Pakistan to Bangladesh https://manshurat.pk/product/east-pakistan-to-bangladesh/ https://manshurat.pk/product/east-pakistan-to-bangladesh/#respond Mon, 26 Aug 2024 06:41:24 +0000 https://manshurat.pk/?post_type=product&p=10356 East Pakistan to Bangladesh' is an intimate, yet action-packed narration of real-life events experienced by Brig. (R.) Saadullah Khan's 27th Infantry Brigade in the 1971 War. It is also Khan's ode to the brave soldiers who fought gallantly by his side. In his rundown, Khan reveals Pakistan surrendered too early in a war that could have been won

The post East Pakistan to Bangladesh appeared first on Manshurat.

]]>
Brig. Saad Ullah Khan studied in Central Model School Lahore. On completion of bachelors from Govt. College Faisalabad, he decided to join army. He was awarded Sword of Honor on passing out from PMA in 1951. He was awarded Hilal e Jurat in 1971 War for his legendary command and courage.

East Pakistan to Bangladesh’ is an intimate, yet action-packed narration of real-life events experienced by Brig. (R.) Saadullah Khan’s 27th Infantry Brigade in the 1971 War. It is also Khan’s ode to the brave soldiers who fought gallantly by his side. In his rundown, Khan reveals Pakistan surrendered too early in a war that could have been won.

The post East Pakistan to Bangladesh appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/product/east-pakistan-to-bangladesh/feed/ 0 10356
Ummat Ki Beti Zainab Alghazali https://manshurat.pk/product/ummat-ki-beti-zainab-alghazali/ https://manshurat.pk/product/ummat-ki-beti-zainab-alghazali/#respond Fri, 31 May 2024 10:31:20 +0000 https://manshurat.pk/?post_type=product&p=10221 "امت کی بیٹی زینب الغزالیؒ مصنف: مرجان عثمانی — ایک ایسی عظیم خاتون کی کہانی جو جیل کی سلاخوں اور جلاد کے کوڑوں کے سامنے بھی ایمان پر ڈٹی رہیں۔ یہ کتاب عصر حاضر کی عظیم داعیہ اور مجاہدہ، محترمہ زینب الغزالیؒ کی ایمان افروز زندگی کا خلاصہ ہے۔ قید و بند کی صعوبتیں، ظلم و ستم کے طوفان اور ڈکٹیٹروں کے جبر بھی ان کے عزم و استقامت کو متزلزل نہ کر سکے۔ قرآن و سنت کی محبت اور دین کے فروغ کے جذبے نے انہیں تاریخ میں ایک منفرد مقام دیا۔ یہ سوانح نہ صرف خواتین بلکہ ہر مسلمان کے لیے مشعل راہ ہے

The post Ummat Ki Beti Zainab Alghazali appeared first on Manshurat.

]]>
تاریخ اقوام میں ایسی خواتین بھی گزری ہیں جو مردوں سے بھی زیارہ توانا، مضبوط اور شجاع نظر آتی ہیں۔ ’اُمت کی بیٹی‘ محترمہ زینب الغزالی کی زندگی کا مطالعہ ہمیں ایک ایسی ہی خاتون کی تصویر دکھاتا ہے۔
ہم دیکھتے ہیں کہ زینب الغزالی مصری ڈکٹیٹروں کے سامنے استقامت کا پہاڑ نظر آتی ہیں۔ جلادوں کے کوڑے اور قیدو بند کی ظالمانہ سختیاں انہیں اقامت اور دین کے مشن سے نہ ہٹا سکتیں۔ یقین نہیں آتا کہ صنف نازک اتنی مضبوط بھی ہو سکتی ہے کہ شوہر تو حکومتی مظالم کے سامنے ہمت ہار جائے، لیکن بیوی اپنی زندگی کے مقصد پر ڈٹ جائے۔
یہ ایک ایسی خاتون کی رودادِ زندگی ہے، جس کی گھٹی میں والدین نے نبی کریمﷺ کی محبت اور جذبہ جہاد گھول کر پلایا۔ قرآن حفظ کرایا اور بچی ہونے کے باوجود والد نے مسجد سے محبت پیدا کی۔ قرآن اور مسجد کا یہ عشق ان کی زندگی میں سرایت کر گیا۔ جس نے نسیبہ رضي الله عنه کی طرح نبیﷺ کے محض دین کا دفاع ہی نہیں بلکہ فروغ دین کی جدوجہد کرتے زندگی گزاری۔
محترمہ زینب الغزالی کی یہ مختصر سوانح حیات عمومی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔

The post Ummat Ki Beti Zainab Alghazali appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/product/ummat-ki-beti-zainab-alghazali/feed/ 0 10221
Abdul Qadir Mulla Shaheed https://manshurat.pk/product/abdul-qadir-mulla-shaheed/ https://manshurat.pk/product/abdul-qadir-mulla-shaheed/#respond Fri, 31 May 2024 07:20:15 +0000 https://manshurat.pk/?post_type=product&p=10190 یہ کتاب بنگلہ دیش کے سیاسی و سماجی پس منظر میں شہید عبدالقادر ملا کی مظلومانہ شہادت اور اس کے پیغامات کو اجاگر کرتی ہے۔ مختلف اہلِ قلم نے اپنے انداز میں اس واقعے کو تحریر کیا ہے، جس میں ایمان، قربانی اور راہِ حق کی جدوجہد کا جذبہ نمایاں ہے۔ یہ تحریریں نہ صرف پاکستان اور بنگلہ دیش کی تاریخ کے نازک موڑ کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے فکری رہنمائی اور بالیدگی کا ذریعہ بھی ثابت ہوتی

The post Abdul Qadir Mulla Shaheed appeared first on Manshurat.

]]>
ہندستان سے پاکستان ، اور پاکستان سے بنگلہ دیش کا سفر : ہمارے لیے دینی، سیاسی اور سماجی سطح پر ایک سبق آموز درس ہے، جس میں عبرت کا سامان بھی ہے اور توبہ کا دروازہ بھی۔
عبدالقادر ملا، اللہ کی غلامی میں زندگی بسر کرنے والے وہ خوش نصیب ہیں، جنھیں شہادت نے ابدی زندگی عطا کی۔ ان کی شہادت میں بہت سے حیات افروز پیغام ہیں۔ تاہم، یہ پیغام ہر گز نہیں ہے کہ ان کی مظلومانہ شہادت کا محض تذکرہ کر کے زندگی کی رنگینیوں میں گم ہوا جائے، بلکہ اصل پیغام یہی ہے کہ کلمہ طیبہ کے ایمانی، عملی اور تربیتی تقاضوں کو سمجھا جائے۔
شہید عبدالقادر مُلّا نے اپنی زندگی راہ حق میں قربان کر کے آنے والی نسلوں کے لیے روشن چراغ بلند کر دیا۔ یہ کتاب، شہید کے تذکرے سے معمور ہے۔ درجنوں دانش وروں نے اس کرب ناک واقعے اور مظلومانہ شہادت کے دکھ کو اپنے اپنے انداز سے تحریر میں سمو دیا ہے۔ اس اندازِ تکلم میں اللہ کے لیے محبت کا سمندر موج زن ہے۔ دیکھا جائے تو ان میں سے کسی کا بھی عبدالقادر شہید سے رنگ، نسل، زبان کا کوئی تعلق نہیں ، مگر ایمان کے مضبوط رشتے نے دل کے تاروں کو یوں جھنجوڑا کہ جس کا ارتعاش پڑھنے والوں کو ہر سطر میں محسوس ہوگا۔
یہ تحریریں پاکستان کی تاریخ کے ایک نازک موڑ کی نشاندہی نا صرف نشاندہی کرتی ہیں بلکہ درست منزل کی سمت بھی بتاتی ہیں۔ بلاشبہ یہ نثر پارے فکری نمو میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

The post Abdul Qadir Mulla Shaheed appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/product/abdul-qadir-mulla-shaheed/feed/ 0 10190
Abdul Qadir Mullah Ki Shahadat https://manshurat.pk/product/abdul-qadir-mullah-ki-shahadat/ https://manshurat.pk/product/abdul-qadir-mullah-ki-shahadat/#respond Tue, 26 Mar 2024 06:10:51 +0000 https://manshurat.pk/?post_type=product&p=9462 یہ کتاب بنگلہ دیش میں اسلامی تحریک کے رہنما عبدالقادر ملا کی شہادت کے پس منظر میں انصاف، قانون، اور انسانی حقوق کے قتل کی داستان بیان کرتی ہے۔ پروفیسر خورشید احمد نے اس تحریر میں ریاستی ظلم، سیاسی انتقام، اور عالمی ضمیر کی خاموشی پر گہرا سوال اٹھایا ہے۔

The post Abdul Qadir Mullah Ki Shahadat appeared first on Manshurat.

]]>
“انصاف اور انسانیت کا قتل: عبدالقادر ملا کی شہادت” میں پروفیسر خورشید احمد نے ایک ایسے المیے کو موضوع بنایا ہے جس نے پوری امتِ مسلمہ کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا۔
یہ کتاب بنگلہ دیش میں اسلامی رہنما عبدالقادر ملا کی سیاسی انتقام پر مبنی گرفتاری، جھوٹے مقدمے، اور عدالتی قتل کی تفصیلات پیش کرتی ہے۔
مصنف نے نہ صرف اس واقعے کے تاریخی اور قانونی پہلوؤں کو اجاگر کیا ہے بلکہ اس کے پس منظر میں اسلامی تحریکوں کے خلاف جاری عالمی مہم، انصاف کی پامالی، اور انسانی حقوق کی دہائی دینے والے اداروں کی خاموشی پر گہری تنقید کی ہے۔
یہ تحریر صرف ایک شخص کی شہادت کا نوحہ نہیں، بلکہ انصاف، عدل، اور انسانیت کے قتل کی داستان ہے جو آج کے عالمی نظام کے چہرے سے نقاب ہٹاتی

The post Abdul Qadir Mullah Ki Shahadat appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/product/abdul-qadir-mullah-ki-shahadat/feed/ 0 9462
BanglaDesh Jangi Muqadmaat Mehaz Sayasi Inteqam https://manshurat.pk/product/bangladesh-jangi-muqadmaat-mehaz-sayasi-inteqam/ https://manshurat.pk/product/bangladesh-jangi-muqadmaat-mehaz-sayasi-inteqam/#respond Tue, 26 Mar 2024 06:03:20 +0000 https://manshurat.pk/?post_type=product&p=9458 ”بنگلہ دیش جنگی مقدمات“ پروفیسر خورشید احمد کی ایک جامع اور فکر انگیز تصنیف ہے، جس میں سقوطِ مشرقی پاکستان (۱۹۷۱ء) کے سانحے کے پس منظر اور ۲۰۱۳ء میں بنگلہ دیش میں چلنے والے نام نہاد جنگی مقدمات کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔

مصنف نے معتبر اداروں کی رپورٹس اور بین الاقوامی قانونی ماہرین کی آراء کے ذریعے واضح کیا ہے کہ کس طرح حکومت نے سیاسی مخالفین کو کچلنے کے لیے جھوٹے مقدمات قائم کیے، پرامن شہریوں، عورتوں اور بچوں تک کو نشانہ بنایا، ہزاروں کو زخمی اور بیسیوں ہزار کو جیلوں میں ڈال دیا۔ حزبِ اختلاف اور انسانی حقوق کے علَم بردار ادارے ان اقدامات کو کھلے عام نسل کُشی اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہیں۔

یہ کتاب محض ایک تاریخی ریکارڈ نہیں بلکہ انصاف اور انسانی حقوق کے سوال کو اجاگر کرنے والی ایک دل گرفتہ اور دستاویزی تحریر ہے، جو ان قارئین کے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہے جو پاکستان، بنگلہ دیش اور خطے کی سیاسی و سماجی حقیقتوں کو سمجھنا چاہتے ہیں

The post BanglaDesh Jangi Muqadmaat Mehaz Sayasi Inteqam appeared first on Manshurat.

]]>
یہ کتاب ”بنگلہ دیش جنگی مقدمات“ پروفیسر خورشید احمد کی ایک فکری اور دستاویزی کاوش ہے، جس میں سقوطِ مشرقی پاکستان (۱۹۷۱ء) کے سانحہ کے بعد ابھرنے والے حالات، اور خاص طور پر ۲۰۱۳ء میں بنگلہ دیش میں شروع ہونے والے نام نہاد جنگی مقدمات کے پس منظر اور نتائج کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔

مصنف نے اس حقیقت کو اجاگر کیا ہے کہ سقوط کے تقریباً چار دہائیوں بعد، وہی بنگلہ دیش انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور ریاستی جبر و تشدد کا نیا شکار بن گیا۔ معتبر ادارے اودھی کار (Odhikar) کی رپورٹس اور بین الاقوامی قانونی ماہرین کی آراء کی روشنی میں یہ بتایا گیا ہے کہ کس طرح حکومت نے سیاسی مخالفین کو دبانے اور عوامی جدوجہد کو کچلنے کے لیے ’’جنگی مقدمات‘‘ کے نام پر ظلم و ستم کی ایک خوفناک مہم شروع کی۔

کتاب میں شواہد کے ساتھ یہ دکھایا گیا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پرامن شہریوں، سیاسی کارکنوں، عورتوں اور بچوں تک پر اندھا دھند گولیاں چلائی گئیں، ہزاروں افراد زخمی اور بیسیوں ہزار قید کر دیے گئے۔ حزبِ اختلاف کی قیادت نے ان اقدامات کو کھلے عام نسل کُشی (Genocide) اور انسانیت کے خلاف جرم (Crime against Humanity) قرار دیا۔

یہ تصنیف محض ایک تاریخ نویسی نہیں بلکہ مظلوموں کی پکار، عدل و انصاف کی جستجو اور عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے۔ پروفیسر خورشید احمد نے مدلل انداز میں یہ سوال اٹھایا ہے کہ کیا یہ جنگی مقدمات انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہیں یا محض سیاسی انتقام اور مخالفین کو کچلنے کا ایک بھیانک ہتھکنڈا ہیں؟

The post BanglaDesh Jangi Muqadmaat Mehaz Sayasi Inteqam appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/product/bangladesh-jangi-muqadmaat-mehaz-sayasi-inteqam/feed/ 0 9458
Tazkirah E Zindaan https://manshurat.pk/product/tazkirah-e-zindaan/ https://manshurat.pk/product/tazkirah-e-zindaan/#respond Tue, 26 Mar 2024 05:25:15 +0000 https://manshurat.pk/?post_type=product&p=9447 پروفیسر خورشید احمد کی کتاب "تذکروں زنداں" ان کے ایامِ اسیری کی یادداشتوں پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب محض قید و بند کی روداد نہیں بلکہ ایمان، صبر اور استقامت کی ایک جیتی جاگتی تصویر ہے۔ مصنف نے زندان کی سختیوں کو مطالعہ، تفکر اور ذکر سے ایک تربیت گاہ میں بدل دیا۔ "تذکروں زنداں" ہر اس قاری کے لیے سبق آموز ہے جو نظریات اور اصولوں پر قائم رہنے کی ہمت تلاش کرتا ہے۔ یہ کتاب منشورات پاکستان نے شائع کی ہے۔

The post Tazkirah E Zindaan appeared first on Manshurat.

]]>
تذکروں زنداں – استقامت و ایمان کی داستان

پروفیسر خورشید احمد کی تصنیف “تذکروں زنداں” محض قید و بند کی روداد نہیں بلکہ صبر، استقامت اور نظریاتی وفاداری کی ایک زندہ داستان ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے اپنی اسیری کے لمحات کو نہ صرف واقعاتی انداز میں قلم بند کیا ہے بلکہ ان تجربات کو ایک فکری و روحانی جہت عطا کی ہے۔

یہ کتاب ہمیں یہ سچائی یاد دلاتی ہے کہ زندان کی سلاخیں جسم کو تو محدود کر سکتی ہیں لیکن فکر و ایمان کو کبھی پابند نہیں کر سکتیں۔ پروفیسر صاحب نے قید کی تنہائی کو مطالعہ، ذکر اور تفکر کا ذریعہ بنایا اور اپنی اسیری کو ایک تربیت گاہ میں بدل دیا۔

“تذکروں زنداں” ان اہلِ فکر و نوجوانوں کے لیے بالخصوص سبق آموز ہے جو اپنی جدوجہد میں مشکلات اور آزمائشوں سے گزرتے ہیں۔ یہ تحریر نہ صرف ماضی کی قربانیوں کو روشن کرتی ہے بلکہ مستقبل کے قافلوں کے لیے ہدایت کا چراغ بھی ثابت ہوتی ہے۔

یہ اہم کتاب منشورات، لاہور نے شائع کی ہے اور ہر اس شخص کے مطالعے کی متقاضی ہے جو فکر و کردار کی مضبوطی چاہتا ہے۔

The post Tazkirah E Zindaan appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/product/tazkirah-e-zindaan/feed/ 0 9447
Khoon Aur Aansuon Ka Darya https://manshurat.pk/product/khoon-aur-aansuon-ka-darya/ https://manshurat.pk/product/khoon-aur-aansuon-ka-darya/#respond Fri, 11 Feb 2022 02:05:08 +0000 https://demo2wpopal.b-cdn.net/bookory/product/fantastic-bronze-clock/ خون اور آنسوؤں کا دریا — قطب الدین عزیز
کیا آپ جانتے ہیں کہ 1971ء میں جھوٹ، پراپیگنڈے اور بیرونی مداخلت نے پاکستان کو کیسے توڑا؟
یہ کتاب عینی شاہدین کی کہانیوں اور اصل حقائق کے ذریعے بتاتی ہے کہ عوامی لیگ اور مکتی باہنی نے کس طرح بے گناہوں کا خون بہایا اور تاریخ کو مسخ کیا۔
یہ صرف ایک کتاب نہیں، مشرقی پاکستان کی اصل داستان ہے

The post Khoon Aur Aansuon Ka Darya appeared first on Manshurat.

]]>
کیا آپ جانتے ہیں کہ…
بدانتظامی، جھوٹ، ظلم اور بیرونی مداخلت کے بل پر بنگلہ دیش کیسے بنا؟
بنگلہ دیش کی بنیاد سچ اور تاریخ کے قتل پرکیسے رکھی گئی ہے؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ…
بھارت اور عوامی لیگ نے پاکستان کے خلاف کس طرح بدترین دروغ گوئی کی؟
نئے جھوٹ کس انداز سے پیش کیے گئے کہ وہ سچ مانے جانے لگے؟
کیوں خود پاکستان میں بھی لوگ اس پراپیگنڈے پر ایمان لاتے رہے اور پاکستان کو مورد الزام ٹھہراتے رہے؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ…
قیامِ پاکستان کے بعد دونوں حصوں کے عوام کو کن محرومیوں کا سامنا کرنا پڑا؟
ان علاقوں میں صنعت و حرفت و تعلیم و تربیت کا نظام نا ہونے کی کیا وجوہات تھیں؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ…
1971ء کے بعد عوامی لیگ کے قاتلوں اور مکتی باہنی نے کس طرح بے گناہ بچوں، بوڑھوں، اور عورتوں کو نشانہ بنایا؟
غیر بنگالی پاکستانیوں کی املاک کو کیسے لوٹا گیا اور مجبور عورتوں کی عصمت دری کیوں کی گئی؟
نسلی سطح پر ان کا نام و نشان مٹانے کے لیے بنگالی قوم پرستوں نے حیوانیت کی انتہائیں کیسے چھوئیں؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ…
بنگلہ دیش سے پاکستان آنے والے خاندانوں کے عینی شاہدین کی کہانیاں کیسے سامنے آئیں اور قطب الدین عزیز نے انہیں کیسے تحریر کیا؟
عوامی لیگ نے پُر امن غیر بنگالی پاکستانیوں کے قتل اور خواتین کی عصمت دری کو علیحدگی پسند تحریک کے ہتھیار کے طور پر کیسے استعمال کیا؟
عوامی لیگ نے اپنے جرائم کو متحدہ پاکستان کے حامیوں پر کیوں پلٹا؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ…
مکتی باہنی اور عوامی لیگ کے قاتلوں، لٹیروں، اور زانیوں کو بے گناہ قرار دینے کا قانون کیوں اور کیسے منظور کیا گیا؟
بے گناہ محب وطن پاکستانی بنگالیوں کو کس طرح پھانسیوں پر لٹکایا گیا؟
جرم کے نشانات مٹانے کی کوششوں کی حقیقت کیا ہے؟
اور کیا آپ جانتے ہیں کہ….
’قوم پرستانہ ترقی پسند‘ فلسفے نے فضا کو کس طرح خونریز بنایا؟
“اگر آپ ان سوالات کے جوابات کے ساتھ ساتھ ان تمام چھپی ہوئی سچائیوں کو بھی جاننا چاہتے ہیں جو اس تاریخی دور کی گہرائیوں میں دفون ہیں، تو کتاب ’خون اور آنسوئوں کا دریا‘کا مطالعہ کریں۔ یہ کتاب آپ کو مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے پیچیدہ اور دل دہلا دینے والے حقائق سے روشناس کرائے گی۔

The post Khoon Aur Aansuon Ka Darya appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/product/khoon-aur-aansuon-ka-darya/feed/ 0 89