Tahriki Book Archives - Manshurat https://manshurat.pk/product-category/tahriki-book/ Manshurat Thu, 19 Jun 2025 11:18:31 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.8.3 https://manshurat.pk/wp-content/uploads/2024/01/cropped-Man_Logo_New-1-32x32.jpg Tahriki Book Archives - Manshurat https://manshurat.pk/product-category/tahriki-book/ 32 32 228176289 Neel Ka Musafir https://manshurat.pk/product/neel-ka-musafir/ https://manshurat.pk/product/neel-ka-musafir/#respond Tue, 08 Oct 2024 12:15:19 +0000 https://manshurat.pk/?post_type=product&p=10786 اختر حسین عزمی کا ناول “نیل کا مسافر” سید حسن البناء کی زندگی کی ایسی داستان ہے جو قاری کو مصر کی وادیٔ نیل میں، اسلامی تحریکوں کے عروج و زوال کے دور میں لے جاتی ہے۔ ناول میں اخوان المسلمون کے بانی کی جدوجہد اور اسلامی نشاۃ ثانیہ کی تحریک کے لیے ان کی […]

The post Neel Ka Musafir appeared first on Manshurat.

]]>

اختر حسین عزمی کا ناول “نیل کا مسافر” سید حسن البناء کی زندگی کی ایسی داستان ہے جو قاری کو مصر کی وادیٔ نیل میں، اسلامی تحریکوں کے عروج و زوال کے دور میں لے جاتی ہے۔ ناول میں اخوان المسلمون کے بانی کی جدوجہد اور اسلامی نشاۃ ثانیہ کی تحریک کے لیے ان کی بے مثال خدمات کو ادبی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ سید حسن البناء کی زندگی کے مختلف پہلو، ان کی علمی و دعوتی کاوشیں، مصر کے سیاسی حالات، اور اخوان المسلمون کی بنیاد رکھنے سے لے کر، قربانی و شہادت تک کی تفصیلات کو سادہ مگر مؤثر نثر میں بیان کیا گیا ہے۔ عزمی نے نہ صرف ایک عظیم شخصیت کو زندہ کیا ہے بلکہ اپنے اصلاحی اسلوب کے ذریعے قاری کے دل میں تجدید عزم اور عشق کا جذبہ بھی جگایا ہے۔ نیل کا مسافر تاریخ، دین اور ادب کا ایک حسین امتزاج ہے، جو نوجوان نسل کے لیے ایک آئڈیل کے طور پر سید حسن البناء کی شخصیت کو روشناس کرواتا ہے

The post Neel Ka Musafir appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/product/neel-ka-musafir/feed/ 0 10786
Asr e hazir Ki Mujahid Khawateen https://manshurat.pk/product/asr-e-hazir-ki-mujahid-khawateen/ https://manshurat.pk/product/asr-e-hazir-ki-mujahid-khawateen/#respond Tue, 01 Oct 2024 06:09:31 +0000 https://manshurat.pk/?post_type=product&p=10721 The post Asr e hazir Ki Mujahid Khawateen appeared first on Manshurat.

]]>
The post Asr e hazir Ki Mujahid Khawateen appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/product/asr-e-hazir-ki-mujahid-khawateen/feed/ 0 10721
Jamaat e Islami ka Paigham https://manshurat.pk/product/jamaat-e-islami-ka-paigham/ https://manshurat.pk/product/jamaat-e-islami-ka-paigham/#respond Tue, 03 Sep 2024 09:26:18 +0000 https://manshurat.pk/?post_type=product&p=10604 The post Jamaat e Islami ka Paigham appeared first on Manshurat.

]]>
The post Jamaat e Islami ka Paigham appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/product/jamaat-e-islami-ka-paigham/feed/ 0 10604
Karkunu K Bahmi Taluqat https://manshurat.pk/product/karkunu-k-bahmi-taluqat/ https://manshurat.pk/product/karkunu-k-bahmi-taluqat/#respond Thu, 29 Aug 2024 10:41:05 +0000 https://manshurat.pk/?post_type=product&p=10560 اسلام کی اجتماعیت محض قانونی نہیں، بلکہ دلوں کی اجتماعیت ہے۔ یہ اتحاد محض ظاہری نہیں، بلکہ باطن میں بھی عزم، محبت، اور ایثار پر مبنی ہے۔ اسلام نے اجتماعیت کی بنیاد ایمان اور محبت پر رکھی ہے، جو مشکل حالات میں بھی مضبوط رہتی ہے۔”کارکنوں کے باہمی تعلقات” محترم خرم مراد کی ایک اہم […]

The post Karkunu K Bahmi Taluqat appeared first on Manshurat.

]]>
اسلام کی اجتماعیت محض قانونی نہیں، بلکہ دلوں کی اجتماعیت ہے۔ یہ اتحاد محض ظاہری نہیں، بلکہ باطن میں بھی عزم، محبت، اور ایثار پر مبنی ہے۔ اسلام نے اجتماعیت کی بنیاد ایمان اور محبت پر رکھی ہے، جو مشکل حالات میں بھی مضبوط رہتی ہے۔”کارکنوں کے باہمی تعلقات” محترم خرم مراد کی ایک اہم تحریر ہے جو پہلی بار جنوری 1957ء میں ترجمان القرآن میں شائع ہوئی۔ اس کتاب کو سب سے پہلے چودھری غلام محمد مرحوم کے اشاعتی ادارے “مکتبہ چراغِ راہ” نے کتابی شکل میں پیش کیا۔ بعد ازاں اس کا ترجمہ بنگلہ، پشتو، اور فارسی زبانوں میں بھی کیا گیا۔

یہ کتاب بنیادی طور پر اسلامی جمعیت طلبہ کے لیے تحریر کی گئی تھی، مگر اس کی رہنمائی ہر اس تنظیم اور معاشرتی افراد کے لیے ہے جو اسلام کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس کی بنیاد قرآن مجید کی آیات اور احادیث نبویﷺ پر استوار ہے۔

یہ کتاب طویل عرصے سے مقبولیت حاصل کیے ہوئے ہے اور اب منشورات اسے بہتر معیار پر دوبارہ شائع کر رہا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ اس کی افادیت، تاثیر، اور مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا.

The post Karkunu K Bahmi Taluqat appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/product/karkunu-k-bahmi-taluqat/feed/ 0 10560
Danish Manzil https://manshurat.pk/product/%d8%af%d8%a7%d9%86%d8%b4-%d9%85%d9%86%d8%b2%d9%84/ https://manshurat.pk/product/%d8%af%d8%a7%d9%86%d8%b4-%d9%85%d9%86%d8%b2%d9%84/#respond Mon, 26 Aug 2024 09:34:12 +0000 https://manshurat.pk/?post_type=product&p=10399 خرم علی شفیق ابن صفی کے کام پر سند کا درجہ رکھنے والے خرم علی شفیق صدارتی اقبال ایوارڈ یافتہ مصنف ہیں۔ آپ کل وقتی محقق ، ماہر تعلیم و اقبالیات ہیں۔ فکر اقبال اور تاریخ پاکستان پر لیکچرز، ورکشاپس اور آن لائن کورسز پیش کرتے ہیں۔ ’’دانش منزل‘‘ کی ترتیب میں آپ نے ابن […]

The post Danish Manzil appeared first on Manshurat.

]]>
خرم علی شفیق
ابن صفی کے کام پر سند کا درجہ رکھنے والے خرم علی شفیق صدارتی اقبال ایوارڈ یافتہ مصنف ہیں۔ آپ کل وقتی محقق ، ماہر تعلیم و اقبالیات ہیں۔ فکر اقبال اور تاریخ پاکستان پر لیکچرز، ورکشاپس اور آن لائن کورسز پیش کرتے ہیں۔
’’دانش منزل‘‘ کی ترتیب میں آپ نے ابن صفی کی شخصیت اور فن کو نئے انداز سے متعارف کرایاہے۔ ان کی تحقیق نے یہ نکتہ بیان کیا ہے کہ ابن صفی کے جاسوسی ناولوں میں دانش و حکمت کے موتی چمکتے نظر آتےہیں۔ ان کے ناولوں کے بین السطور مطالعہ کی تحریک آپ کو ایک مرتبہ اس عظیم مصنف کو پڑھنے پر مجبور کر دے گی۔

ابن صفی / خرم علی شفیق
’’دانش منزل‘‘ میں ابن صفی کی ’’جاسوسی دنیا‘‘ اور ’’عمران سیریز‘‘ کے نو طویل سلسلوں کے اہم واقعات پیش کیے گئے ہیں۔ ان واقعات میں عالمی سیاست کے پردے میں پنپنے والی بین الاقوامی سازشوں اور سنگین جرائم کو زیر بحث لایاگیا ہے۔ اس کتاب کے مطالعہ سے آپ ابن صفی کو واضح نظریاتی تناظر میں جلوہ گر دیکھ سکیں گے۔ ان کے تراشیدہ کرداروں کی صورت میں اس عظیم کہانی کار کے اندر متحرک تبدیلی لانے کا عندیہ بھی ملے گا۔ یہ تبدیلی کس طرح ایک مثالی ریاست کے نقشے کو واضح کرتی ہے۔ اس کتاب کا ہر صفحہ اسے آپ کے لیے ہر زاویے سے بیان کرتاملے گا۔

The post Danish Manzil appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/product/%d8%af%d8%a7%d9%86%d8%b4-%d9%85%d9%86%d8%b2%d9%84/feed/ 0 10399
Tanqeedi Gerhain https://manshurat.pk/product/%d8%aa%d9%86%d9%82%db%8c%d8%af%db%8c-%da%af%d8%b1%db%81%db%8c%da%ba/ https://manshurat.pk/product/%d8%aa%d9%86%d9%82%db%8c%d8%af%db%8c-%da%af%d8%b1%db%81%db%8c%da%ba/#respond Mon, 26 Aug 2024 09:01:05 +0000 https://manshurat.pk/?post_type=product&p=10392 ڈاکٹر عارفہ صبح خان کی بارہ کتابیں منصہ شہود پر آچکی ہیں۔ ’’تنقیدی گرہیں‘‘ ان کی تیرھویں تخلیق ہے۔ انھوں نے چار ڈراما سیریلز بھی لکھے۔ ٹی وی پر ٹاک شوز کی میزبانی کی۔ مختلف قومی اخبارات جنگ، نوائے وقت ، پاکستان اور انصاف سے منسلک رہیں۔ مصنفہ نے سات یونیورسٹیوں میں بطور وزیٹنگ پروفیسر […]

The post Tanqeedi Gerhain appeared first on Manshurat.

]]>
ڈاکٹر عارفہ صبح خان کی بارہ کتابیں منصہ شہود پر آچکی ہیں۔ ’’تنقیدی گرہیں‘‘ ان کی تیرھویں تخلیق ہے۔ انھوں نے چار ڈراما سیریلز بھی لکھے۔ ٹی وی پر ٹاک شوز کی میزبانی کی۔ مختلف قومی اخبارات جنگ، نوائے وقت ، پاکستان اور انصاف سے منسلک رہیں۔ مصنفہ نے سات یونیورسٹیوں میں بطور وزیٹنگ پروفیسر پڑھایا۔

ادب عالیہ ترقی یافتہ اقوام کا نمائندہ اور ترجمان ہوتا ہے۔ ادب بہترین قوم تشکیل دیتا ہے۔ اس طرح یہ ایک بامقصد ، با معنی، ثمر آور مستقبل پر کمندیں ڈالنے والا موضوع ہے۔

’’تنقیدی گرہیں‘‘ بنیادی طور پر ایک تحقیقی کتاب ہے جو کہ اردو تنقید کا نیا منظر نامہ جدید مغربی تنقید کے تناظر میں پیش کرتی ہے اس میں سولہ جدید ترین تنقید کا احاطہ کیا گیاہے۔ اس کتاب کے توسط سے مصنفہ نے باطل روایات کا قلع قمع کرنے کی کوشش کی ہے۔مغرب کی یلغار اور بالادستی کو توڑا ہے۔ اُن کی Nature of Lebellingکو واشگاف کیا ہے۔ اخذ وپیروی کو ناپسندیدہ قرار دیا ہے۔ اپنی ثقافت ، تاریخ، اپنے علم اور اپنے باطن میں جھانکنے کی تحریک دی ہے۔

The post Tanqeedi Gerhain appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/product/%d8%aa%d9%86%d9%82%db%8c%d8%af%db%8c-%da%af%d8%b1%db%81%db%8c%da%ba/feed/ 0 10392
Balochistan Tareekh Aur Muashrat https://manshurat.pk/product/%d8%a8%d9%84%d9%88%da%86%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%aa%d8%a7%d8%b1%db%8c%d8%ae-%d8%8c-%d9%85%d8%b9%d8%a7%d8%b4%d8%b1%d8%aa/ https://manshurat.pk/product/%d8%a8%d9%84%d9%88%da%86%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%aa%d8%a7%d8%b1%db%8c%d8%ae-%d8%8c-%d9%85%d8%b9%d8%a7%d8%b4%d8%b1%d8%aa/#respond Mon, 26 Aug 2024 07:32:40 +0000 https://manshurat.pk/?post_type=product&p=10382 ڈاکٹر محمد اشرف شاہین قیصرانی پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف شاہین قیصرانی نے تدریس میں طویل عرصہ خدمات سر انجام دی ہیں۔ اس عرصے میں انھوں نے بلوچستان کی تاریخ کو بننے اور آزمایشوں سے نبرد آزما ہوتے بھی دیکھا ہے۔ ان کی دلچسپی کے موضوعات تاریخ و ثقافت ہیں۔ بلوچستان کے کلچر پر ان کو […]

The post Balochistan Tareekh Aur Muashrat appeared first on Manshurat.

]]>
ڈاکٹر محمد اشرف شاہین قیصرانی

پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف شاہین قیصرانی نے تدریس میں طویل عرصہ خدمات سر انجام دی ہیں۔ اس عرصے میں انھوں نے بلوچستان کی تاریخ کو بننے اور آزمایشوں سے نبرد آزما ہوتے بھی دیکھا ہے۔ ان کی دلچسپی کے موضوعات تاریخ و ثقافت ہیں۔ بلوچستان کے کلچر پر ان کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دی گئی ہے۔
بلوچستان پر لکھنا عرق ریزی کا کام ہے۔ یہ نہایت ذمہ دارانہ کام ہے، جس میں ہر بات حسن و خوبی و دلیل سے کی گئی ہے۔ آپ نے تاریخ و معاشرت کو ماضی، مستقبل اور معروضیت کے ساتھ جوڑ دیا۔

’’بلوچستان، تاریخ اور معاشرت‘‘

موضوع، مواد اور پیش کش کے اعتبار سے ایک اہم تاریخی دستاویز بھی ہے اور موجودہ حالات کا مدلل پس منظر بھی سامنے لاتی ہے۔ پاکستان اور بلوچستان کا تاریخی، معاشرتی اور دینی رشتہ بیان کرنا اس لیے بہت اہم ہے، کیوں کہ اس رشتہ کو کمزور کرنے، توڑنے اور اس کے خلاف کام کرنے والوں نے فکری اور علمی سطح پر بھی شبہات کی فضا طاری کرنے کی کوشش شروع کر رکھی ہے۔ یہ کتاب بلوچستان کا حقیقی تعارف پیش کرتی ہے۔ ایک نظریے سے جڑے رہنے کا پیغام دیتی ہے

The post Balochistan Tareekh Aur Muashrat appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/product/%d8%a8%d9%84%d9%88%da%86%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%aa%d8%a7%d8%b1%db%8c%d8%ae-%d8%8c-%d9%85%d8%b9%d8%a7%d8%b4%d8%b1%d8%aa/feed/ 0 10382
Muhadiseen e Andlas https://manshurat.pk/product/%d9%85%d8%ad%d8%af%d8%ab%db%8c%d9%86-%d8%a7%d9%86%d8%af%d9%84%d8%b3/ https://manshurat.pk/product/%d9%85%d8%ad%d8%af%d8%ab%db%8c%d9%86-%d8%a7%d9%86%d8%af%d9%84%d8%b3/#respond Mon, 26 Aug 2024 07:17:11 +0000 https://manshurat.pk/?post_type=product&p=10375 ڈاکٹر جمیلہ شوکت آپ پنجاب یونیورسٹی سے عربی، اسلامیات اور تاریخ میں ایم اے، کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کر چکی ہیں۔ ادارہ علوم اسلامیہ پنجاب یونیورسٹی میں ۱۹۶۶ء سے ۲۰۰۰ء تک تدریس سے وابستہ رہیں۔ اسی جامعہ میں چیئرپرسن ادارہ ہذا، ڈائریکٹر شیخ زاہد اسلامک سنٹر اور ڈین فیکلٹی آف اسلامک […]

The post Muhadiseen e Andlas appeared first on Manshurat.

]]>
ڈاکٹر جمیلہ شوکت

آپ پنجاب یونیورسٹی سے عربی، اسلامیات اور تاریخ میں ایم اے، کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کر چکی ہیں۔ ادارہ علوم اسلامیہ پنجاب یونیورسٹی میں ۱۹۶۶ء سے ۲۰۰۰ء تک تدریس سے وابستہ رہیں۔ اسی جامعہ میں چیئرپرسن ادارہ ہذا، ڈائریکٹر شیخ زاہد اسلامک سنٹر اور ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ رہیں۔ آپ کی نگرانی میں پی ایچ ڈی کے ۵۰ اور ایم فل کے ۲۰ سے زیادہ تحقیق کاروں نے کام کیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی رکن رہیں۔ خدمات کے اعتراف میں آپ کو پنجاب یونیورسٹی نے پروفیسر ایمریطس مقرر کیا ہے۔ تین تحقیقی مجلوں، مجلہ تحقیق، الاضوائی اور القلم کی مدیر اعلیٰ رہیں۔ ۳۰ سے زیادہ تحقیقی مقالات، اردو ، عربی اور انگریزی میں شایع ہوئے۔ مسند عائشہ (عربی) اور Studies in Hadith (Biographical Sketch of Ishaq bin Rahawayh)آپ کی نمایاں کتب ہیں۔

محدثینؒ اندلس‘‘ عجیب انکشاف کرتی ہے۔ اس کا مطالعہ یہ راز کھولتا ہے کہ محدثین کی تعداد سال بہ سال بڑھتی گئی، اسی طرح خلافتِ اسلامیہ اندلس میں مستحکم ہوتی گئی۔ وہ سال اسلامی سلطنت کے عروج کے تھے، جب ان محدثین کی تعداد عروج پر پہنچی۔ اس تعداد میں بہ تدریج کمی آتی گئی اور اسی رفتار سے خلافت و سلطنت زوال پذیر ہوتی گئی۔ آخری سال میں محدثین کی تعداد معدودے چند رہ گئی۔
’’محدثین اندلس‘‘ کا پیغام ہے کہ عصر حاضر کے مسلمانوں کو اپنے اصل علمی سرمایے کی طرف لوٹنا ہوگا۔

The post Muhadiseen e Andlas appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/product/%d9%85%d8%ad%d8%af%d8%ab%db%8c%d9%86-%d8%a7%d9%86%d8%af%d9%84%d8%b3/feed/ 0 10375
Hasan Ul Banna Aik Mard E Qurani https://manshurat.pk/product/hasan-ul-banna-aik-mard-e-qurani/ https://manshurat.pk/product/hasan-ul-banna-aik-mard-e-qurani/#respond Fri, 31 May 2024 11:29:43 +0000 https://manshurat.pk/?post_type=product&p=10246 The post Hasan Ul Banna Aik Mard E Qurani appeared first on Manshurat.

]]>
The post Hasan Ul Banna Aik Mard E Qurani appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/product/hasan-ul-banna-aik-mard-e-qurani/feed/ 0 10246
Niraly Babay https://manshurat.pk/product/niraly-babay/ https://manshurat.pk/product/niraly-babay/#respond Fri, 31 May 2024 07:11:18 +0000 https://manshurat.pk/?post_type=product&p=10186 محمد صغیر قمر نے ’’نرالے بابے‘‘ میں اسلامی تحریک کی ممتاز شخصیات کا تذکرہ اپنے منفرد انداز میں پیش کیا ہے۔ اس کتاب میں ایسی ہستیاں شامل ہیں جن کے ساتھ مصنف نے زندگی کا بیشتر حصہ گزارا اور ان کی صلاحیتوں کے عینی گواہ ہیں۔ کچھ شخصیات سے مصنف کا بالمشافہ رابطہ نہیں رہا، […]

The post Niraly Babay appeared first on Manshurat.

]]>
محمد صغیر قمر نے ’’نرالے بابے‘‘ میں اسلامی تحریک کی ممتاز شخصیات کا تذکرہ اپنے منفرد انداز میں پیش کیا ہے۔ اس کتاب میں ایسی ہستیاں شامل ہیں جن کے ساتھ مصنف نے زندگی کا بیشتر حصہ گزارا اور ان کی صلاحیتوں کے عینی گواہ ہیں۔ کچھ شخصیات سے مصنف کا بالمشافہ رابطہ نہیں رہا، مگر ان کی زندگی کے نقشے کو خوبصورت اور دل نشین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ مصنف کے انداز بیاں سے دلوں کو موہ لینے کا باعث بن جاتا ہے۔ “نرالے بابے” میں جموں کے محمد غوث چوہان، شمس الحق، راجہ ظہیر خان، قاضی حسین احمد، مولانا عبدالباری، مولانا احرار اور مولانا سعد الدین جیسی شخصیات کا ذکر شامل ہے۔ ان تمام شخصیات نے تحریک اسلامی میں اہم کردار ادا کیا اور ان کی قربانیوں اور جدوجہد کو اجاگر کیا گیا ہے۔ محمد صغیر قمر کی ’’نرالے بابے‘‘ محض ایک کتاب نہیں، بلکہ یہ تحریک اسلامی کے ان عظیم لوگوں کی داستان ہے جنہوں نے اپنے علم، اخلاق، اور عمل سے ملت اسلامیہ کو سنوارا اور اسے ایک روشن مستقبل کی راہ دکھائی۔ یہ کتاب ان لوگوں کی یادگار ہے جو تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ کے لیے زندہ رہیں گے اور ان کی خدمات آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوں گی۔ذیل ( پہلے کومنٹ) سید علی گیلانی کتاب کے بارے میں رقم طراز ہیں جو کہ کتاب میں دیباچے کی صورت میں بھی درج ہے۔

The post Niraly Babay appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/product/niraly-babay/feed/ 0 10186