چنار کہانی Archives - Manshurat Manshurat Fri, 26 Sep 2025 06:43:35 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.8.3 https://manshurat.pk/wp-content/uploads/2024/01/cropped-Man_Logo_New-1-32x32.jpg چنار کہانی Archives - Manshurat 32 32 228176289 Channar Kahani https://manshurat.pk/product/channar-kahani/ https://manshurat.pk/product/channar-kahani/#respond Mon, 01 Apr 2024 06:57:51 +0000 https://manshurat.pk/?post_type=product&p=9647 چنار کہانی ہمارے اردگرد پھیلی ہوئی ہزاروں کہانیوں سے اخذکردہ وہ منتخب کہانیاں ہیں جنھیں صغیرقمر نے بڑی توجہ کے ساتھ الفاظ کے پیکر میںڈھالا ہے۔ وہ قارئین کی نفسیات کو سامنے رکھ کر لکھتے ہیںاورایسے الفاظ اور جملے استعمال کرتے ہیں جو براہِ راست قاری کے دل پر اثر کرتے ہیں بلکہ دلوں کے […]

The post Channar Kahani appeared first on Manshurat.

]]>

چنار کہانی ہمارے اردگرد پھیلی ہوئی ہزاروں کہانیوں سے اخذکردہ وہ منتخب کہانیاں ہیں جنھیں صغیرقمر نے بڑی توجہ کے ساتھ الفاظ کے پیکر میںڈھالا ہے۔ وہ قارئین کی نفسیات کو سامنے رکھ کر لکھتے ہیںاورایسے الفاظ اور جملے استعمال کرتے ہیں جو براہِ راست قاری کے دل پر اثر کرتے ہیں بلکہ دلوں کے تار اس طرح چھیڑتے ہیں کہ آنکھیں باربار نم ہوجاتی ہیں اور بے اختیار آنسو نکل آتے ہیں۔

مصنف کی اوّل و آخر شناخت کشمیر اور جہادکشمیر ہے جس کی وہ آبیاری ایک طویل عرصے سے اپنے قلم سے کر رہے ہیں۔ چنارکہانی میں کشمیر‘ افغانستان‘ فلسطین‘ اور دیگر حوالوں سے جسدِ ملّت کے زخموں اور جدوجہد کا تذکرہ ہے۔ یہ تحریریں اس سے قبل جہادکشمیر اور روزنامہ خبریں میں شائع ہوچکی ہیں۔ یہ کالم دراصل اپنے دین‘ وطن اور اقدار و رویات کے ساتھ وابستگی کا رنگ گہرا کرنے کا ذریعہ ہیں۔ ایسے میں جب الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا روشن خیالی کے نام پر دین و مذہب سے بے زاری اور نفرت پیدا کر رہا ہے‘ زیرنظر کتاب نہ صرف نوجوان نسل بلکہ ہرطبقۂ فکر کے لیے سوچ بچار اور غوروفکر کی نئی راہیں متعین کرتی ہے

The post Channar Kahani appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/product/channar-kahani/feed/ 0 9647