Chamaktay Sitaray Archives - Manshurat Manshurat Thu, 25 Sep 2025 10:35:34 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.8.3 https://manshurat.pk/wp-content/uploads/2024/01/cropped-Man_Logo_New-1-32x32.jpg Chamaktay Sitaray Archives - Manshurat 32 32 228176289 Chamaktay Sitaray https://manshurat.pk/product/chamaktay-sitaray/ https://manshurat.pk/product/chamaktay-sitaray/#respond Thu, 28 Mar 2024 08:57:20 +0000 https://manshurat.pk/?post_type=product&p=9618 “چمکتے ستارے – اوّل” بچوں کے لیے لکھی گئی تاریخی کہانیوں کا وہ قیمتی خزانہ ہے جو نہ صرف ان کی معلومات میں اضافہ کرتا ہے بلکہ ان کے دل و دماغ میں ایمان، کردار اور عمل کی روشنی بھی بکھیرتا ہے۔ یہ کتاب مسلمانوں کی شان دار تاریخ، ان کے درخشاں اسلاف، صحابہ کرامؓ، […]

The post Chamaktay Sitaray appeared first on Manshurat.

]]>
“چمکتے ستارے – اوّل” بچوں کے لیے لکھی گئی تاریخی کہانیوں کا وہ قیمتی خزانہ ہے جو نہ صرف ان کی معلومات میں اضافہ کرتا ہے بلکہ ان کے دل و دماغ میں ایمان، کردار اور عمل کی روشنی بھی بکھیرتا ہے۔

یہ کتاب مسلمانوں کی شان دار تاریخ، ان کے درخشاں اسلاف، صحابہ کرامؓ، علما، سلاطین اور مشاہیر شخصیات کی زندگیوں پر مشتمل مختصر اور سبق آموز واقعات پر مبنی ہے، جو بچوں کو نہ صرف ماضی سے جوڑتے ہیں بلکہ ایک بہتر مستقبل کی طرف رہنمائی بھی کرتے ہیں۔

مصنف نے علامہ اقبال، اکبر الٰہ آبادی اور شبلی نعمانی جیسے اکابرین کے اقوال اور خیالات کی روشنی میں یہ واضح کیا ہے کہ تاریخ صرف ماضی کا قصہ نہیں، بلکہ حال و مستقبل کی تعمیر کا راستہ ہے۔

“چمکتے ستارے” کا مقصد بچوں کو اپنے اصل ہیروز سے متعارف کروانا ہے، تاکہ وہ کھلاڑیوں اور فنکاروں سے آگے بڑھ کر اُن ہستیوں کو پہچانیں جنہوں نے علم، عمل، قربانی اور کردار سے تاریخ رقم کی۔

یہ کتاب ہر اس بچے کے لیے ہے جو اپنی زندگی میں کچھ بننے اور روشنی بکھیرنے کی خواہش رکھتا ہے۔
اللہ کرے کہ آج کے بچے کل کے ایسے ہی چمکتے ستارے ثابت ہوں۔ آمین۔

The post Chamaktay Sitaray appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/product/chamaktay-sitaray/feed/ 0 9618