Momin Ka Wasiyat Nama Archives - Manshurat Manshurat Fri, 03 Oct 2025 11:12:50 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.9 https://manshurat.pk/wp-content/uploads/2024/01/cropped-Man_Logo_New-1-32x32.jpg Momin Ka Wasiyat Nama Archives - Manshurat 32 32 228176289 Momin Ka Wasiyat Nama https://manshurat.pk/product/momin-ka-wasiyat-nama/ https://manshurat.pk/product/momin-ka-wasiyat-nama/#respond Mon, 01 Apr 2024 08:37:40 +0000 https://manshurat.pk/?post_type=product&p=9667 یہ تحریر مومن کا وصیت نامہ ” ہمارے معاشرے کے ایک اہم مگر نظرانداز کردہ پہلو کو اجاگر کرتی ہے۔ عموماً موت کا ذکر یا وصیت کے بارے میں گفتگو کرنا اچھا نہیں سمجھا جاتا، حالانکہ یہ زندگی کی حقیقت اور ہر ذی روح کے لیے یقینی امر ہے۔ وصیت کے ذکر کو ہم موت […]

The post Momin Ka Wasiyat Nama appeared first on Manshurat.

]]>
یہ تحریر مومن کا وصیت نامہ ” ہمارے معاشرے کے ایک اہم مگر نظرانداز کردہ پہلو کو اجاگر کرتی ہے۔ عموماً موت کا ذکر یا وصیت کے بارے میں گفتگو کرنا اچھا نہیں سمجھا جاتا، حالانکہ یہ زندگی کی حقیقت اور ہر ذی روح کے لیے یقینی امر ہے۔ وصیت کے ذکر کو ہم موت کی قریب الوقوع علامت سمجھ کر نظرانداز کر دیتے ہیں، مگر درحقیقت ایک مومن کے لیے اس پر غور کرنا اور اس کو بروقت تحریر کرنا نہایت ضروری ہے۔

محترمہ شمع سلیم صاحبہ نے اپنی تحریر میں بڑے جامع اور بامقصد انداز میں یہ وضاحت کی ہے کہ ایک مومن کا وصیت کے بارے میں کیا رویہ ہونا چاہیے۔ ان کا پیغام یہ ہے کہ ہر مسلمان، خواہ مرد ہو یا عورت، اپنی وصیت لکھ کر تیار رکھے تاکہ اس کی زندگی کے بعد اس کے معاملات شریعت اور انصاف کے مطابق انجام پائیں۔

عجیب اتفاق ہے کہ مصنفہ کا یہ پیغام ہی ان کی اپنی عملی وصیت بن گیا، کیونکہ اس تحریر کے صرف چند دن بعد، ۱۳ اکتوبر ۲۰۰۷ء کو وہ سعودی عرب میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کا یہ پیغام اب ہم سب کے لیے ایک دائمی نصیحت کی حیثیت رکھتا ہے۔

جو بھی اس کتابچہ کو پڑھ کر اپنی وصیت تیار کرے گا، اس کے اجر میں بلاشبہ محترمہ شمع سلیم صاحبہ بھی شریک ہوں گی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو اپنے جوارِ رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور ان کے اس پیغام کو ہمارے لیے عمل کی راہ دکھانے والا بنائے۔

The post Momin Ka Wasiyat Nama appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/product/momin-ka-wasiyat-nama/feed/ 0 9667