Rahnumai Zindagi K Masail Ka Hal Archives - Manshurat Manshurat Fri, 03 Oct 2025 11:19:43 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.9 https://manshurat.pk/wp-content/uploads/2024/01/cropped-Man_Logo_New-1-32x32.jpg Rahnumai Zindagi K Masail Ka Hal Archives - Manshurat 32 32 228176289 Rahnumai Zindagi K Masail Ka Hal https://manshurat.pk/product/rahnumai-zindagi-k-masail-ka-hal/ https://manshurat.pk/product/rahnumai-zindagi-k-masail-ka-hal/#respond Thu, 21 Mar 2024 04:44:55 +0000 https://manshurat.pk/?post_type=product&p=9358 رہنمائی دراصل محترم خرم مرادؒ کے ان قیمتی جوابات کا مجموعہ ہے جو رسائل و مسائل کے عنوان سے ترجمان القرآن میں شائع ہوتے رہے۔ قارئین مختلف نوعیت کے سوالات ان تک بھیجتے اور وہ نہایت درد مندی اور بصیرت کے ساتھ ان کے جوابات دیا کرتے۔ جب انہوں نے ترجمان القرآن کی ادارت سنبھالی […]

The post Rahnumai Zindagi K Masail Ka Hal appeared first on Manshurat.

]]>
رہنمائی دراصل محترم خرم مرادؒ کے ان قیمتی جوابات کا مجموعہ ہے جو رسائل و مسائل کے عنوان سے ترجمان القرآن میں شائع ہوتے رہے۔ قارئین مختلف نوعیت کے سوالات ان تک بھیجتے اور وہ نہایت درد مندی اور بصیرت کے ساتھ ان کے جوابات دیا کرتے۔ جب انہوں نے ترجمان القرآن کی ادارت سنبھالی تو انہی سوال و جواب کو منتخب کرکے شائع کرنے کا سلسلہ شروع ہوا، جس نے قارئین کی بے پناہ رہنمائی کی اور غیر معمولی مقبولیت حاصل کی۔ خرم مرادؒ نے محض مسئلہ بیان کرنے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اس کے تمام پہلوؤں کو سامنے رکھ کر ایسا حل تجویز کیا جو شریعت کے مقاصد سے ہم آہنگ ہو اور قابلِ عمل بھی ہو۔ جدید تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود انہوں نے اپنے ذوق، محنت اور لگن کے ساتھ قرآن و سنت اور فقہ پر غیر معمولی بصیرت پیدا کی۔ اگرچہ وہ روایتی معنوں میں عالمِ دین نہ تھے لیکن ایک حقیقی عالمِ دین جیسا ہونا چاہیے، وہ ویسے ہی تھے۔ وہ سائل کی مشکل کو سمجھ کر دل سے رہنمائی کرتے اور درد مندی کے ساتھ جواب دیتے۔ انہی جوابات کو سلیم منصور خالد نے مدون کیا ہے۔ آج بھی بے شمار لوگ اسی نوعیت کے سوالات اور مسائل میں الجھے ہوئے ہیں۔ ان شاء اللہ یہ کتاب ان سب کے لیے رہنمائی کا روشن چراغ ثابت ہوگی۔

The post Rahnumai Zindagi K Masail Ka Hal appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/product/rahnumai-zindagi-k-masail-ka-hal/feed/ 0 9358