Tazkira E Tabiyeen Archives - Manshurat Manshurat Tue, 29 Jul 2025 10:28:33 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.9 https://manshurat.pk/wp-content/uploads/2024/01/cropped-Man_Logo_New-1-32x32.jpg Tazkira E Tabiyeen Archives - Manshurat 32 32 228176289 Tazkira E Tabiyeen https://manshurat.pk/product/tazkira-e-tabiyeen/ https://manshurat.pk/product/tazkira-e-tabiyeen/#respond Tue, 20 Feb 2024 06:32:38 +0000 https://manshurat.pk/?post_type=product&p=9081 ایک ایسے دور میں جہاں ایمان کی بزم میں یقین کی شمعیں مدھم ہوتی نظر آتی ہیں، اہلِ ایمان کے تذکرے ہمیں روح کی تازگی اور دل کو روشنی بخشنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ ایسے میں کچھ کتب نا صرف ایمان کی حرارت کو بڑھاتی ہیں بلکہ تزکیہ و تذکیر کے سفر میں ہمارے لیے […]

The post Tazkira E Tabiyeen appeared first on Manshurat.

]]>
ایک ایسے دور میں جہاں ایمان کی بزم میں یقین کی شمعیں مدھم ہوتی نظر آتی ہیں، اہلِ ایمان کے تذکرے ہمیں روح کی تازگی اور دل کو روشنی بخشنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ ایسے میں کچھ کتب نا صرف ایمان کی حرارت کو بڑھاتی ہیں بلکہ تزکیہ و تذکیر کے سفر میں ہمارے لیے مشعلِ راہ بنتی ہیں۔ سیرتِ رسول ﷺ کا مسلسل مطالعہ ہماری زندگیوں کو راہِ حق پر استوار کرتا ہے، لیکن صحابہ کرامؓ اور تابعین کی زندگیاں بھی رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہیں، جنھیں اللہ کے رسول ﷺ نے “ستارے” قرار دیا۔
یہ کتاب” تذکرہ تابعین “ان نفوسِ قدسیہ کا تذکرہ ہے جنھوں نے براہِ راست صحابہ کرامؓ سے علم و ہدایت حاصل کی، اور اپنی زندگیوں میں ایمان و عمل کی ایک ایسی شمع روشن کی جس کی روشنی تا قیامت قائم رہے گی۔ عبدالرحمن رافت پاشا کی منظرکشی اور طرزِ بیان نے ان تذکروں میں ایک منفرد جاذبیت اور تاثیر پیدا کر دی ہے۔ پڑھنے والا گویا زمان و مکان کی قیود سے نکل کر ان عالی مرتبت ہستیوں کی زندگیوں کا عینی شاہد بن جاتا ہے۔
اس کتاب کا ترجمہ ارشاد الرحمن نے دل و جان سے کیا ہے، اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ اصل تحریر کا عکس ہے۔ ہفت روزہ “ایشیا” میں شائع ہونے والے یہ مضامین کئی دلوں پر اثر چھوڑ چکے ہیں، اور اب ان تذکروں کو یکجا شائع کرنے کا شرف منشورات کو حاصل ہو رہا ہے۔
یہ کتاب ان لوگوں کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے جو سچے ایمان اور نیک عمل کی راہوں پر چلنے کے متمنی ہیں، اور جو اپنی زندگیوں کو ان عظیم ہستیوں کی مثالوں پر استوار کرنا چاہتے ہیں

The post Tazkira E Tabiyeen appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/product/tazkira-e-tabiyeen/feed/ 0 9081