Description
اس کتاب کے مندرجات اور تاریخی واقعات ہم نے عمر کے کسی نہ کسی حصّے میں سن اور پڑھ رکھے ہوں گے، ڈاکٹر اختر حسین عزمی نے ان کو اپنی تحریر کا سلیقہ اور حسن دے کر جِلا بخشی ہے۔ ’بعض تحریریں تو بذات خود ایک مکمل کتاب کی متقاضی ہیں ۔ واقعات کو ڈرامائی شکل میں جس خوبی سے لکھا گیا ہے، اختتام ہوتے ہی تشنگی انگڑائی لے کر کھڑی ہوتی ہے اور بزبان حال اس بات کا اظہار کرنے لگتی ہے۔
مشکل آج کل یہ ہے کہ ہم عظمتِ کردار کے جو قصے پڑھتے ہیں ہمارے آس پاس تلاش کرنے پر ایسی مثالیں کم ہی ملتی ہیں۔ جن بنیادوں پر آج شہرت مل رہی ہے بلکہ عزت بھی مل رہی ہے وہ عموماً بے کرداری، کرپشن، ناچ گانا ہے ۔ آج جو حقیقی عظمتِ کردار کے مالک ہیںوہ کونے کھدروں میں پڑے ہیں، جیتے جی انھیں توجہ اور عزت اور شہرت کبھی کبھار قسمت سے ہی نصیب ہوتی ہے۔ حد تو یہ ہے کہ ہمارے ڈراموں اور ناولوں میں بھی حقیقی عظمتِ کردار کی کم ہی پوچھ ہوتی ہے۔
ان حالات میں اختر عزمی کے ان کے مخصوص انداز میں بیان کردہ ہماری تاریخ سے عظمتِ کردار کی یہ تحریریں بچوں اور نوجوانوں کے لیے ہی نہیں، بڑوں کے لیے بھی روشنی کا مینار ہیں۔





Reviews
There are no reviews yet.