Description
“محمد فاروق خان” کی یہ کتاب منشورات کی ایک فکری و ادبی تصنیف ہے جو انسانی زندگی کے فکری، جذباتی، تہذیبی اور سماجی مسائل کا عمیق مطالعہ پیش کرتی ہے۔ اس میں قرآن کے نور، اُسوۂ رسالت ﷺ، مظاہرِ قدرت، فلسفے، علمِ نفسیات اور زندگی کے مشاہدات کو بنیاد بنا کر کامیابی کے راستے دکھائے گئے ہیں۔
کتاب کے مضامین اس انداز سے مرتب کیے گئے ہیں کہ گم کردہ راہ کو سیدھی راہ مل جائے، مایوسی میں ڈوبا ہوا سہارا پا لے، اور بے خدا زندگی گزارنے والا خالقِ کائنات کے زیرسایہ آ جائے۔ یہ تحریریں بظاہر چھوٹے چھوٹے فکری انشائیے ہیں مگر ان میں زندگی کے بڑے بڑے مسائل کا حل سلیقے اور ادبی شستگی کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔
کتاب میں ایمان، حکمت، عزیمت، تربیت، انسانی فطرت، تعلقات، گفتگو کا سلیقہ، طنز و مزاح کی حدود اور عبودیت کے پہلو جیسے موضوعات پر بصیرت افروز گفتگو ملتی ہے۔ مصنف محمد فاروق خان اپنی دردمندی، اخلاص اور فکری بصیرت کے حوالے سے معروف ہیں۔ ان کے ہاں دین و فلسفہ، مذہب و سماجیات، اور قدیم و جدید فکر ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہو کر سامنے آتے ہیں۔
بنیادی طور پر ہندی میں تصنیف کی گئی اس کتاب کو سعود فیروز اعظمی نے اردو قالب میں ڈھالا، اور مصنف نے خود ترجمے کی نظرثانی کر کے اسے مستند شکل دی۔ خوبصورت طباعت کے ساتھ یہ کتاب منشورات کی نمایاں اشاعت ہے، جو دعوتی اور فکری لٹریچر میں ایک وقیع اضافہ ہے۔





Reviews
There are no reviews yet.