Availability: In Stock

Khoon Aur Aansuon Ka Darya

 1,400

خون اور آنسوؤں کا دریا — قطب الدین عزیز
کیا آپ جانتے ہیں کہ 1971ء میں جھوٹ، پراپیگنڈے اور بیرونی مداخلت نے پاکستان کو کیسے توڑا؟
یہ کتاب عینی شاہدین کی کہانیوں اور اصل حقائق کے ذریعے بتاتی ہے کہ عوامی لیگ اور مکتی باہنی نے کس طرح بے گناہوں کا خون بہایا اور تاریخ کو مسخ کیا۔
یہ صرف ایک کتاب نہیں، مشرقی پاکستان کی اصل داستان ہے

Description

کیا آپ جانتے ہیں کہ…
بدانتظامی، جھوٹ، ظلم اور بیرونی مداخلت کے بل پر بنگلہ دیش کیسے بنا؟
بنگلہ دیش کی بنیاد سچ اور تاریخ کے قتل پرکیسے رکھی گئی ہے؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ…
بھارت اور عوامی لیگ نے پاکستان کے خلاف کس طرح بدترین دروغ گوئی کی؟
نئے جھوٹ کس انداز سے پیش کیے گئے کہ وہ سچ مانے جانے لگے؟
کیوں خود پاکستان میں بھی لوگ اس پراپیگنڈے پر ایمان لاتے رہے اور پاکستان کو مورد الزام ٹھہراتے رہے؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ…
قیامِ پاکستان کے بعد دونوں حصوں کے عوام کو کن محرومیوں کا سامنا کرنا پڑا؟
ان علاقوں میں صنعت و حرفت و تعلیم و تربیت کا نظام نا ہونے کی کیا وجوہات تھیں؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ…
1971ء کے بعد عوامی لیگ کے قاتلوں اور مکتی باہنی نے کس طرح بے گناہ بچوں، بوڑھوں، اور عورتوں کو نشانہ بنایا؟
غیر بنگالی پاکستانیوں کی املاک کو کیسے لوٹا گیا اور مجبور عورتوں کی عصمت دری کیوں کی گئی؟
نسلی سطح پر ان کا نام و نشان مٹانے کے لیے بنگالی قوم پرستوں نے حیوانیت کی انتہائیں کیسے چھوئیں؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ…
بنگلہ دیش سے پاکستان آنے والے خاندانوں کے عینی شاہدین کی کہانیاں کیسے سامنے آئیں اور قطب الدین عزیز نے انہیں کیسے تحریر کیا؟
عوامی لیگ نے پُر امن غیر بنگالی پاکستانیوں کے قتل اور خواتین کی عصمت دری کو علیحدگی پسند تحریک کے ہتھیار کے طور پر کیسے استعمال کیا؟
عوامی لیگ نے اپنے جرائم کو متحدہ پاکستان کے حامیوں پر کیوں پلٹا؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ…
مکتی باہنی اور عوامی لیگ کے قاتلوں، لٹیروں، اور زانیوں کو بے گناہ قرار دینے کا قانون کیوں اور کیسے منظور کیا گیا؟
بے گناہ محب وطن پاکستانی بنگالیوں کو کس طرح پھانسیوں پر لٹکایا گیا؟
جرم کے نشانات مٹانے کی کوششوں کی حقیقت کیا ہے؟
اور کیا آپ جانتے ہیں کہ….
’قوم پرستانہ ترقی پسند‘ فلسفے نے فضا کو کس طرح خونریز بنایا؟
“اگر آپ ان سوالات کے جوابات کے ساتھ ساتھ ان تمام چھپی ہوئی سچائیوں کو بھی جاننا چاہتے ہیں جو اس تاریخی دور کی گہرائیوں میں دفون ہیں، تو کتاب ’خون اور آنسوئوں کا دریا‘کا مطالعہ کریں۔ یہ کتاب آپ کو مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے پیچیدہ اور دل دہلا دینے والے حقائق سے روشناس کرائے گی۔

Additional information

Author

قطب الدین عزیز

Price

Rs.1400/-

ISBN

978-969-6332-97-8

Pages

496

SIze

23×36/16

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Khoon Aur Aansuon Ka Darya”

Your email address will not be published. Required fields are marked *