Description
اس کتابچہ “راہ خدا میں جہاد’میں لفظ “جہاد” کے بارے میں صدیوں سے پھیلائی جانے والی مغربی غلط فہمیوں کی حقیقت کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ عموماً مغرب میں جہاد کا ترجمہ Holy War یعنی ’’مقدس جنگ‘‘ کے طور پر کیا جاتا رہا ہے اور اسے مذہبی انتہا پسندی اور خونریزی سے جوڑ دیا گیا ہے۔ اس پروپیگنڈے نے جہاد کی اصل روح کو مسخ کر کے ایک ایسا تصور بنا دیا ہے جس میں مسلمان محض تلوار کے زور پر دوسروں کو اسلام قبول کروانے والے جنگجو دکھائی دیتے ہیں۔
مصنف نہایت جرات اور بصیرت کے ساتھ اس غلط تعبیر کو رد کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ حقیقت میں یہ تصویر مغرب کے اپنے کردار کی عکاس ہے۔ وہی مغرب جو صدیوں سے نوآبادیاتی قبضوں، لوٹ مار، معدنی وسائل پر کنٹرول اور تجارتی مفادات کے لیے unholy wars لڑتا رہا ہے، مسلمانوں کے جہاد کو بدنام کرنے پر تُلا رہا۔ اس کتابچے میں واضح کیا گیا ہے کہ اسلام میں جہاد ظلم اور ہوس پرستی کی جنگ نہیں، بلکہ عدل، آزادی اور حق کی سربلندی کے لیے جدوجہد کا نام ہے۔
یہ کتابچہ ان تمام قارئین کے لیے آنکھیں کھولنے والی تحریر ہے جو مغرب کے پروپیگنڈے کے بجائے قرآن و سنت کی روشنی میں جہاد کی حقیقت کو سمجھنا چاہتے ہیں۔





Reviews
There are no reviews yet.