Description
یہ” کتابچہ سوچنے کی بات “ایک نہایت اہم حقیقت کی طرف متوجہ کرتا ہے کہ دنیا میں آج صرف مسلمان ہی وہ خوش نصیب امت ہیں جن کے پاس اللہ کا کلام اپنی اصل شکل اور محفوظ الفاظ میں موجود ہے، مگر بدقسمتی یہ ہے کہ وہی امت اس کی حقیقی برکتوں اور رہنمائی سے سب سے زیادہ محروم ہے۔ قرآن کریم محض برکت کے لیے گھروں میں رکھنے، تعویذ بنانے یا بے سمجھے بوجھے پڑھ لینے کے لیے نہیں نازل ہوا تھا، بلکہ اس مقصد کے لیے آیا تھا کہ اسے سمجھا جائے، اس پر عمل کیا جائے اور اس کو بنیاد بنا کر زمین پر اللہ کے قانون کی حکمرانی قائم کی جائے۔
اس کتابچے میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ جب قرآن کریم کے ذریعے مسلمانوں کو عزت، طاقت اور قیادت حاصل ہوسکتی ہے تو پھر آج وہ محروم کیوں ہیں؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے قرآن سے یہ پوچھنا چھوڑ دیا ہے کہ ہمارے عقائد کیسے ہوں؟ ہمارے اعمال کس اصول پر ہوں؟ ہم دوست و دشمن کا انتخاب کس معیار پر کریں؟ ہمارے لیے عزت و ذلت، کامیابی و ناکامی کے پیمانے کیا ہیں؟
سوچنے کی بات دراصل ہر مسلمان کے دل و دماغ کو جھنجھوڑنے والی ایک پکار ہے، جو ہمیں یاد دلاتی ہے کہ قرآن کو صرف تلاوت یا رسم تک محدود نہ کریں بلکہ اسے اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حقیقی دستور اور رہنما بنائیں





Reviews
There are no reviews yet.