کتاب منشورات Archives - Manshurat https://manshurat.pk/tag/کتاب-منشورات/ Manshurat Fri, 20 Dec 2024 10:36:57 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.8.3 https://manshurat.pk/wp-content/uploads/2024/01/cropped-Man_Logo_New-1-32x32.jpg کتاب منشورات Archives - Manshurat https://manshurat.pk/tag/کتاب-منشورات/ 32 32 228176289 مصر کی بیٹی زینب الغزالی-مسلم سجاد https://manshurat.pk/2024/12/09/%d9%85%d8%b5%d8%b1-%da%a9%db%8c-%d8%a8%db%8c%d9%b9%db%8c-%d8%b2%db%8c%d9%86%d8%a8-%d8%a7%d9%84%d8%ba%d8%b2%d8%a7%d9%84%db%8c-%d9%85%d8%b3%d9%84%d9%85-%d8%b3%d8%ac%d8%a7%d8%af/ https://manshurat.pk/2024/12/09/%d9%85%d8%b5%d8%b1-%da%a9%db%8c-%d8%a8%db%8c%d9%b9%db%8c-%d8%b2%db%8c%d9%86%d8%a8-%d8%a7%d9%84%d8%ba%d8%b2%d8%a7%d9%84%db%8c-%d9%85%d8%b3%d9%84%d9%85-%d8%b3%d8%ac%d8%a7%d8%af/#respond Mon, 09 Dec 2024 09:48:32 +0000 https://manshurat.pk/?p=11056 “مصر کی بیٹی زینب الغزالی، مرجان عثمانی۔ اس مختصر کتابچے میں پیش لفظ کے بعد ۳۶ عنوانات کے تحت ۱۹۱۷ء سے ۲۰۰۵ء تک زینب الغزالی کی بھرپور زندگی کا عکس پیش کیا گیا ہے۔ یہ کتاب منشورات کی اشاعت ہے، جس میں مصنفہ نے پیش لفظ میں لکھا ہے: ان کی شخصیت کے کئی پہلو […]

The post مصر کی بیٹی زینب الغزالی-مسلم سجاد appeared first on Manshurat.

]]>
“مصر کی بیٹی زینب الغزالی، مرجان عثمانی۔ اس مختصر کتابچے میں پیش لفظ کے بعد ۳۶ عنوانات کے تحت ۱۹۱۷ء سے ۲۰۰۵ء تک زینب الغزالی کی بھرپور زندگی کا عکس پیش کیا گیا ہے۔ یہ کتاب منشورات کی اشاعت ہے، جس میں مصنفہ نے پیش لفظ میں لکھا ہے: ان کی شخصیت کے کئی پہلو ہیں۔ وہ ایک طرف ایک عبادت گزار، پرہیزگار، پابند شریعت خاتون ہیں تو دوسری طرف اسلام کی داعیہ و مبلغہ بھی ہیں۔ ایک جانب بہترین شعلہ بیان خطیبہ و مقررہ ہیں تو دوسری جانب نمایاں سماجی خدمت گار اور یتیم بچیوں اور بے سہارا خواتین کی ہمدرد و غم گسار ہیں۔ وہ خواتین کو مسجد سے جوڑنے والی رہبر ہیں تو دین کی نشرواشاعت کے لیے انھیں آگے بڑھ کر کام کے لیے اُبھارنے والی ہیں۔ وہ اگر میدانِ جہاد میں کھڑی نظر آتی ہیں تو علماے دین سے فیضِ علم حاصل کرتے ہوئے بھی نظر آتی ہیں۔ خواتین کی اصلاح و تربیت کے لیے بے چین رہنے والی ہیں تو ان کے گھروں کو ہمہ گیر، دین کی روشنی سے منور کرنے والی بھی ہیں۔” یہ کتاب منشورات کے پلیٹ فارم سے شائع ہو اور بڑی تعداد میں نہ صرف خواتین بلکہ مرد حضرات بھی اس کا مطالعہ کریں

The post مصر کی بیٹی زینب الغزالی-مسلم سجاد appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/2024/12/09/%d9%85%d8%b5%d8%b1-%da%a9%db%8c-%d8%a8%db%8c%d9%b9%db%8c-%d8%b2%db%8c%d9%86%d8%a8-%d8%a7%d9%84%d8%ba%d8%b2%d8%a7%d9%84%db%8c-%d9%85%d8%b3%d9%84%d9%85-%d8%b3%d8%ac%d8%a7%d8%af/feed/ 0 11056
نقوشِ صحابہؓ-قاسم محمود احمد https://manshurat.pk/2024/12/06/%d9%86%d9%82%d9%88%d8%b4%d9%90-%d8%b5%d8%ad%d8%a7%d8%a8%db%81%d8%93-%d9%82%d8%a7%d8%b3%d9%85-%d9%85%d8%ad%d9%85%d9%88%d8%af-%d8%a7%d8%ad%d9%85%d8%af/ https://manshurat.pk/2024/12/06/%d9%86%d9%82%d9%88%d8%b4%d9%90-%d8%b5%d8%ad%d8%a7%d8%a8%db%81%d8%93-%d9%82%d8%a7%d8%b3%d9%85-%d9%85%d8%ad%d9%85%d9%88%d8%af-%d8%a7%d8%ad%d9%85%d8%af/#respond Fri, 06 Dec 2024 09:13:51 +0000 https://manshurat.pk/?p=11023 زیرنظر کتاب ۵۵؍ اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ درخشاں کی داستان ہے۔ یہ تذکرہ اصحابِ رسولؐ کی سوانح عمری کی طرز پر نہیں مرتب کیا گیا بلکہ مذکورہ صحابہ کرامؓ کے کارناموں اور زندگی کے روشن پہلوئوں کو موضوع بنایا گیا ہے۔ وہ لوگ جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے ’رضی […]

The post نقوشِ صحابہؓ-قاسم محمود احمد appeared first on Manshurat.

]]>
زیرنظر کتاب ۵۵؍ اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ درخشاں کی داستان ہے۔ یہ تذکرہ اصحابِ رسولؐ کی سوانح عمری کی طرز پر نہیں مرتب کیا گیا بلکہ مذکورہ صحابہ کرامؓ کے کارناموں اور زندگی کے روشن پہلوئوں کو موضوع بنایا گیا ہے۔ وہ لوگ جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے ’رضی اللہ عنہم و رضو عنہ‘ فرما دیا، اُنھی لوگوں کے کردار کی عملی مثالیں اس کتاب میں درج ہیں۔ تذکرہ قصہ گوئی کے انداز میں ہے اور پڑھتے ہوئے قاری جذب و شوق میں ڈوب جاتا ہے۔

دراصل یہ عربی کتاب رجال حول الرّسول کا اُردو ترجمہ ہے لیکن بقول مترجم: اس میں حک و حذف اور ترمیم و اضافے سے کام لیا گیا ہے۔ اسی موضوع پر عبدالرحمن رافت پاشا کی کتاب صورٌ من حیاۃِ الصحابہ سے ان واقعات کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جو پہلے اس میں موجود نہیں تھے۔ کتاب کی زبان سلیس، عام فہم اور رواں ہے، فصاحت و بلاغت کی اچھی مثال۔ جناب ارشاد الرحمن نے ترجمہ ایسی عمدگی اور مہارت سے کیا ہے کہ ان کی تحریر ترجمہ معلوم نہیں ہوتی، تخلیق کا گمان گزرتا ہے۔
یہ کتاب منشورات کے پلیٹ فارم سے شائع ہو اور بڑی تعداد میں نہ صرف خواتین بلکہ مرد حضرات بھی اس کا مطالعہ کریں

The post نقوشِ صحابہؓ-قاسم محمود احمد appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/2024/12/06/%d9%86%d9%82%d9%88%d8%b4%d9%90-%d8%b5%d8%ad%d8%a7%d8%a8%db%81%d8%93-%d9%82%d8%a7%d8%b3%d9%85-%d9%85%d8%ad%d9%85%d9%88%d8%af-%d8%a7%d8%ad%d9%85%d8%af/feed/ 0 11023
اسلامی فکروثقافت کی بنیادیں- ڈاکٹر انیس احمد۔ ناشر https://manshurat.pk/2024/12/06/%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85%db%8c-%d9%81%da%a9%d8%b1%d9%88%d8%ab%d9%82%d8%a7%d9%81%d8%aa-%da%a9%db%8c-%d8%a8%d9%86%db%8c%d8%a7%d8%af%db%8c%da%ba-%da%88%d8%a7%da%a9%d9%b9%d8%b1-%d8%a7%d9%86%db%8c/ https://manshurat.pk/2024/12/06/%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85%db%8c-%d9%81%da%a9%d8%b1%d9%88%d8%ab%d9%82%d8%a7%d9%81%d8%aa-%da%a9%db%8c-%d8%a8%d9%86%db%8c%d8%a7%d8%af%db%8c%da%ba-%da%88%d8%a7%da%a9%d9%b9%d8%b1-%d8%a7%d9%86%db%8c/#respond Fri, 06 Dec 2024 09:11:32 +0000 https://manshurat.pk/?p=11020 اسلام سے متعلق، مستشرقین کی تحقیقات میں یہ چیز بہت واضح دکھائی دیتی ہے کہ اسلام ایک علاقائی، نسلی اور لسانی پس منظر رکھتا ہے۔ یہ عربوں کا مذہب ہے اور عرب ثقافت ہی اس کی بنیاد ہے___ یہ ’تحقیق‘ پیش کر کے، بعض مستشرقین سوال اُٹھاتے ہیں کہ یہ قدیم شریعت جدید دور میں […]

The post اسلامی فکروثقافت کی بنیادیں- ڈاکٹر انیس احمد۔ ناشر appeared first on Manshurat.

]]>
اسلام سے متعلق، مستشرقین کی تحقیقات میں یہ چیز بہت واضح دکھائی دیتی ہے کہ اسلام ایک علاقائی، نسلی اور لسانی پس منظر رکھتا ہے۔ یہ عربوں کا مذہب ہے اور عرب ثقافت ہی اس کی بنیاد ہے___ یہ ’تحقیق‘ پیش کر کے، بعض مستشرقین سوال اُٹھاتے ہیں کہ یہ قدیم شریعت جدید دور میں کس طرح قابلِ عمل ہوسکتی ہے؟

زیرتبصرہ کتاب مستشرقین کے پیدا کردہ اسی ابہام اور تشکیک کو دُور کرنے کی ایک کاوش ہے۔ اسلامی تہذیب و ثقافت جن بنیادی عناصر سے تشکیل پاتی ہے، قرآن کی روشنی میں اُن کو جامعیت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر انیس احمد صاحب نے ایسے مصنّفین کی تصحیح کی کوشش کی ہے جو اسلامی ثقافت کو بھی دیگر ثقافتوں پر قیاس کرتے ہیں، اور اس بات کو سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے کہ اسلامی ثقافت کسی معاشرتی ارتقا کی بنیاد پر پروان نہیں چڑھی ہے، بلکہ اس کی جڑیں اُن آفاقی اقدار میں ہیں جو کسی بھی معاشرے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت قیامت تک کے لیے رکھتی ہیں۔

اسلامی فکروثقافت کی ان قرآنی بنیادوں کو علم و تفقہ، وحیِ الٰہی، مقاصد شریعت و انسانیت، ذکرو فکر اور تزکیہ و تدبر کے عنوانات دیے گئے ہیں۔ یہ وہ نکات ہیں جو اس فکروثقافت کا تعارف بھی ہیں اور اس کا ڈھانچا بھی۔ مصنف نے ایک نکتے کو دوسرے سے مربوط کر کے بہت جامع انداز میں زیربحث موضوع کو سمیٹا ہے۔ ’پیش لفظ‘ میں موضوع پر اظہارِ خیال کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔ جدید ذہن میں پیدا ہونے والے بہت سے سوالات کا جواب اس کتاب کی صورت میں فراہم ہوگیا ہے۔
.یہ منشورات پبلشرز, کے پلیٹ فارم سے شائع ہو اور بڑی تعداد میں نہ صرف خواتین بلکہ مرد حضرات بھی اس کا مطالعہ کریں

The post اسلامی فکروثقافت کی بنیادیں- ڈاکٹر انیس احمد۔ ناشر appeared first on Manshurat.

]]>
https://manshurat.pk/2024/12/06/%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85%db%8c-%d9%81%da%a9%d8%b1%d9%88%d8%ab%d9%82%d8%a7%d9%81%d8%aa-%da%a9%db%8c-%d8%a8%d9%86%db%8c%d8%a7%d8%af%db%8c%da%ba-%da%88%d8%a7%da%a9%d9%b9%d8%b1-%d8%a7%d9%86%db%8c/feed/ 0 11020