Manshurat

خاموشی پیچھے شور-عبداللّٰہ شاہ ہاشمی

بچوں کے ذوقِ مطالعہ اور ان کے ادب پر ابتدائی دور میں زیادہ کام نہیں ہوا۔ البتہ گذشتہ ربع صدی میں بچوں کے ادب پر نسبتاً توجہ دی گئی جس کے نتیجے میں کہانیوں کی سیکڑوں کتب اور بیسیوں رسالے منظرعام پر آئے ہیں۔ خصوصاً بچے کی زندگی میں کہانی کی اہمیت کا احساس اُجاگر […]

کلامِ اقبال معاون کتاب برائے اساتذہ-عبداللّٰہ شاہ ہاشمی

اسلامی نظامت تعلیم، پاکستان میں نظامِ تعلیم کو اسلامی خطوط پر استوار کرنے کی داعی ہے اور زیرنظر کتاب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ یہ کتاب پہلی جماعت سے انٹرمیڈیٹ سطح تک کے طلبہ کے لیے کلامِ اقبال سے ایک انتخاب ہے۔ اس کے تین حصے ہیں۔ پہلا حصہ ۱۲ سال کی عمر تک […]

اقبال، روح دین کا شناسا-قاسم محمود احمد

سیدعلی گیلانی خطۂ کشمیر میں تحریکِ اسلامی کے سرخیل اور تحریکِ آزادیِ کشمیر کے روحِ رواں ہیں۔ وہ تقریباً ۲۵ سال سے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرتے آرہے ہیں۔ بڑھاپے کے ساتھ عارضۂ قلب اور سرطان جیسی موذی بیماری میں مبتلا ہیں لیکن اس عالم میں بھی ان کے حوصلے اور جذبے تندرست و توانا […]

علامہ اقبال اور میرحجاز-محمد ایوب منیر

علامہ اقبال اور میرحجازؐ ، ڈاکٹررفیع الدین ہاشمی محسن انسانیتؐ کی شخصیت کا سورج، اختتام کائنات تک انسانوں کی راہ نمائی کرتارہے گا۔انسانوں کے بحر برعظیم ہند میں علامہ محمد اقبال وہ نابغۂ روزگار ہیں جو غلام ہندستان میں پیدا توضرور ہوئے مگراپنے افکار کے ذریعے انھوں نے غلامی(سیاسی اورذہنی، یعنی ہر قسم کی غلامی) […]

مولانا مودودی کی رفاقت میں-ملک نواز احمد اعوان

خواجہ اقبال احمد ندوی صاحب مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کے شاگرد تھے۔ انہوں نے اپنے قیامِ پنجاب کے دوران میں ہونے والے واقعات کو بچشمِ سر دیکھا تھا۔ وہ انہوں نے تحریر کردیے اور یہ روداد محفوظ ہوگئی۔ کتاب بڑی خوبی سے مرتب کی گئی ہے۔ یہ سلیم منصور خالد صاحب کا کمال ہے۔ کتاب […]

ڈاکٹر فوزیہ ناہید شخصیت، تحریک ، خدمات-ارشادالرحمنٰ

زندگی بہت بڑا انعام ہے، اور وہ زندگی تو اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے، جو اُس کی بنائی ہوئی صراطِ مستقیم پر چلنے کی جستجو میں گزرے، پھر ایسی زندگی اور بھی قابلِ رشک ہے جو صراطِ مستقیم پر چلانے کے لیے لمحہ بہ لمحہ بسر ہو۔ کس قدر خسارے کی بات ہے […]

شجرہائے سایہ دار-ملک نواز احمد اعوان

زیر نظر کتاب ’’شجرہائے سایہ دار‘‘ حیاتِ مودودیؒ کے سلسلے کی ایک اہم کتاب ہے، کیونکہ یہ مولانا کے اہلِ خانہ نے تحریر کی ہے، اور یہ اس کا چودھواں ایڈیشن ہے جو اہتمام کے ساتھ طبع کیا گیا ہے۔ مرتب جناب سلیم منصور خالد تحریر فرماتے ہیں ۔’’2003ء، تذکارِ سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کے حوالے […]

سیکولر ازم مباحث اور مغالطے-ملک نواز احمد اعوان

جناب طارق جان کی گرانقدر کتاب سیکولرزم مباحث اور مغالطے کا یہ چوتھا ایڈیشن ہے۔ اس کا پہلا ایڈیشن ایمل مطبوعات اسلام آباد اور تین ایڈیشن منشورات لاہور سے شائع ہوئے ہیں جو کتاب کی استناد اور مقبولیت کی نشانی ہے۔ جناب طارق جان ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک صاحب مطالعہ فرد، سنجیدہ […]

اسلامی معاشرے میں یتیم کا مقام-ملک نواز احمد اعوان

اسلامی شریعت نے یتیم کی کفالت کے سلسلے میں بہت سی ہدایات دی ہیں جن پر مسلم سماج میں عمل ہوتا رہا ہے۔ اس زیرنظر کتاب میں اس موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے اور ان ہدایات کو وضاحت سے بیان کیا گیا ہے، اور یہ مختصر کتاب اس قابل ہے کہ اس […]

عمران لنگھیاں-ملک نواز احمد اعوان

عمران لنگھیاں (ناول) یہ خوبصورت ناول محترمہ جبین چیمہ کی تخلیق ہے۔ ادب یہی ہے کہ اپنے خیالات، احساسات اور جذبات کو خوبصورت زبان میں پیش کیا جائے، جس کا مجموعہ یہ کتاب ہے۔ جناب سلیم منصور خالد تحریر کرتے ہیں: ’’زندگی لمحوں کی آمد کا نام ہے۔ جب خالقِ کائنات کے حکم سے یہ […]

Shopping cart close