“بارش کے بعد” بشریٰ تسنیم کے فکر و احساس، تربیت و مشاہدے، اور دینی و سماجی شعور کا آئینہ دار افسانوی مجموعہ ہے۔ ان کہانیوں میں متوسط طبقے کی معاشرت، اقدار کی شکست و ریخت، اور دورِ جدید کی منفی یلغار کو نرمی، گہرائی اور حقیقت پسندی سے بیان کیا گیا ہے۔
بشریٰ کا قلم سادگی، سوز اور خلوص سے لبریز ہے۔ ان کی تحریریں قاری کو نیکی کی طرف راغب اور برائی سے بچنے کا شعوری پیغام دیتی ہیں۔ افسانے محض بیانیے نہیں، بلکہ روح کو جھنجھوڑنے والے تجربات کا عکس ہیں، جیسے “بارش کے بعد”، “وہ دل، وہ دیا”، اور “ترا آئینہ ہے وہ آئینہ”۔
یہ کتاب اُن قارئین کے لیے ہے جو ادب میں فکری گہرائی، روحانی تازگی اور مثبت پیغام تلاش کرتے ہیں۔