Availability: In Stock

Qurani Arabi 15 Sabaq

 300

Description

خرم مرادؒ کی فکروعمل کا مرکز قرآن پاک تھا۔ وہ ہر فرد اور امت کے مسائل کا حل اور پریشانیوں کا مداوا قرآن پر عمل میں دیکھتے تھے۔ اپنی زندگی میں جہاں بھی وہ رہے، انہوں نے لوگوں، خصوصاً نوجوانوں کو قرآن سے تعلق پیدا کرنے اور اس کی حقیقی روح کے مطابق زندگی گزارنے کی تعلیم دی۔خرم مرادؒ کی ایک شعوری کوشش تھی کہ عربی زبان کو اس طرح آسان اور عام فہم انداز میں سکھایا جائے کہ لوگ قرآن کو براہِ راست سمجھ سکیں۔
اس مقصد کے لیے انہوں نے محنت اور سائنٹیفک تحقیق سے 15 اسباق پر مشتمل ایک کورس تیار کیا۔ یہ کورس طلبہ کو پڑھایا گیا اور عملی تجربے کے بعد اس میں مزید بہتری لائی گئی۔اس کورس میں عربی گرامر کے ضروری قواعد کو آسان طریقے سے سکھایا گیا ہے اور قرآنی الفاظ کا انتخاب اس طرح کیا گیا ہے کہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ قرآنی الفاظ کو سمجھا جا سکے۔منشورات نے خرم مرادؒ کی اس کوشش کو کتابی شکل دی ہے۔کتاب کی تیاری میں صحت اور اغلاط سے پاک رکھنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
یہ کتاب اردو بولنے اور سمجھنے والے طبقے کے لیے قرآن کے فہم کو آسان اور عام کرنے کے لیے ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگی۔ قرآن کے فہم کو عام کرنے والے اداروں، اساتذہ، اور طلبہ کے لیے یہ کتاب ایک معاون اور راہنما ہے، جس سے گروپ کی شکل میں تدریس اور عملی مشق کے ذریعے قرآن کی حقیقی روح کو سمجھا جا سکے گا۔ امید کی جاتی ہے کہ یہ کتاب قارئین کے لیے فہمِ قرآن میں بہترین معاون ثابت ہوگی۔

Additional information

Author

Khurrum Murad

Price

Rs.300/-

ISBN

978-969-633-144-5

Pages

152

SIze

20×30/8

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Qurani Arabi 15 Sabaq”

Your email address will not be published. Required fields are marked *