Availability: In Stock

Rab ka Payam

 275

Category: Tags: ,

Description

اس بات پر دو آراء نہیں ہیں کہ امت مسلمہ کا احیا اور اس کی سربلندی قرآن حکیم کی طرف رجوع کیے بغیر ممکن نہیں .اس کے لیے ضروری ہے کہ امت تک قرآن کا پیغام اسی طرح پہنچے جس طرح وہ ان تک پہنچا تھا جو اس کے اولین مخاطب تھے۔ یقینا یہ کام ایک بہت بڑی کوشش اور جدوجہد کا تقاضا کرتا ہے۔محترم خرم مراد نے اپنی زندگی قرآن کا پیغام سمجھنے اور اسے عام کرنے میں صرف کی.
اس مقصد کے لیے انھوں نے دائرۃ التعلیم والتربیۃ کے اہتمام میں آٹھ روزہ قرآنی تربیت گاہ شروع کی تھی جس میں پور ے ملک سے شائقین شرکت کرتے تھے اور استفادہ کرتے تھے۔ہر پروگرام میں وہ ایک نصاب کے مطابق متعین موضوعات پر قرآن کے کچھ حصوں کی تعلیم و تدریس کرتے تھے تاکہ شرکا ان کے مفہوم و معانی کو اس طرح جذب کریں کہ دوسروں تک منتقل کر سکیں۔ وہ متعین حصے کا نمونے کا پندرہ منٹ کا درس خود دیتے تھے تاکہ یہ رہنمائی ہوکہ طویل درس دیے بغیر بھی، آسان دلنشیں پیرائے میں قرآن کے حقیقی پیغام کو عام مسلمان تک پہنچایا جا سکتا ہے۔,ادارہ منشورات انہی دروس کو ترتیب و تدوین کے بعد کتابی صورت میں پیش کر رہا ہے۔ امید ہے کہ یہ مختصر کتاب تحریک اسلامی کے کارکنان کی فہم قرآن کی ضرورت کو پورا کرے گی.

Additional information

Author

Khurram Murad

Price

Rs.275/-

ISBN

978-969-9894-69-5

Pages

160

Size

23×36/16

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Rab ka Payam”

Your email address will not be published. Required fields are marked *