Availability: In Stock

Roza Aur Ramzan

 90

Category: Tag:

Description

رمضان کا مبارک مہینہ ان عظیم نعمتوں میں سے ایک انتہائی عظیم نعمت ہے جو اللہ تعالیٰ نے اُمتِ مسلمہ کو عنایت فرمائی ہے۔ اس ماہ میں ہمیں محمد رسول اللہ ﷺ کی نعمت عطا کی گئی۔ اس ماہ میں قرآن مجید ہمیں عطا کیاگیا جو ہدایت ہے، فرقان ہے، رحمت ہے، نور ہے، شفاہے۔ اس ماہ میں بدر کا وہ یوم الفرقان اُمت کو نصیب ہوا، جس دن اس کے لیے اور انسانیت کے لیے زندگی مقدر کر دی گئی ہے۔اُمت کی زندگی اور سربلندی کا رازدعوتِ محمدیﷺ کے لیے جہاد میں پوشیدہ ہے۔ پہلے انسانوں کے دل جیتنے کے لیے جہاد، پھر تہذیبی غلبہ کے لیے جہاد۔۔۔ اور اس جہاد کے ساتھ ساتھ، کامیابی کے لیے اپنے نفس سے جہاد، تاکہ تقویٰ حاصل ہو۔ انفرادی تقویٰ بھی اور اجتماعی تقویٰ بھی، خلوتوں میں نالہ نیم شبی، آہ سحرگاہی اور اشکوں سے وضو بھی، اور جلوتوں میں پبلک لائف میں ، صداقت، دیانت، امانت، عدالت، شجاعت، اخوت، اور حقوق انسانی کا احترام بھی۔رمضان علم و عمل کا وہ راستہ ہے جس کے ذریعے یہ سب کچھ حاصل ہو سکتا ہے۔

Additional information

Author

خرم مراد

Price

Rs.90/-

ISBN

978-969-6331-46-9

Pages

80

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Roza Aur Ramzan”

Your email address will not be published. Required fields are marked *