Availability: In Stock

Safar E Arab aur Hajj E Baitullah

 195

Description

مولانا سیّد ابوالاعلیٰ مودودی کے اوّلین غیر ملکی دورے کی روداد: ’مولانا مودودی کا دورۂ مشرق وسطیٰ‘ (جنوری 1957ء ) ایک عرصے سے دلچسپی کا مرکز تھی۔ اس کے ابتدائیے میں ارشاد احمد حقانی صاحب (6؍ستمبر 1928ء-10؍جنوری 2010ء ) نے لکھا تھا:
مشرق وسطیٰ اور حج کے سفر کے بعد مولانا مودودی نے ایک مجلس میں اپنے دورے کے مختصر حالات اور عرب ممالک کی اجتماعی زندگی اور حجاز میں حج کے انتظامات کے بارے میں اپنے بعض مشاہدات اور تاثرات بیان کیے، اور حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے، جن کو قلم بند کر کے قارئین کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔
اس سفرنامے کا امتیازی پہلو یہ ہے کہ اس میں مقصدیت کا عنصر غالب ہے ۔ عام سفرناموں کی طرح کام و دہن ، سیروسیاحت اور حیرت و استعجات کے قصوں کے بجائے حکمت، فکر مندی، دور اندیشی اور رہنمائی کے واضح اشارات موجود ہیں۔ اسے پڑھ کر دیکھا جاسکتا ہے کہ ماضی میں حالات کیا تھے؟ آج عرب دنیا میں کئی حوالوں سے تبدیلیاں آچکی ہیں۔ ’حرمین الشریفین ‘ کے گردوپیش تو بہت سی مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔

Additional information

Author

سید ابوالاعلیٰ مودودی

Price

Rs.195/-

ISBN

978-969-9894-33-6

Pages

168

Size

23×36×16

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Safar E Arab aur Hajj E Baitullah”

Your email address will not be published. Required fields are marked *