Description
یہ کتاب شان و شوکت کی ہوس دراصل ایک آئینہ ہے جو ہمیں ہمارے رویوں اور سوچ کے اس پہلو سے روشناس کراتی ہے جہاں دولت، عہدہ اور سٹیٹس انسان کو شکر اور عاجزی کے بجائے تکبر اور غفلت کی راہ پر ڈال دیتے ہیں۔ مصنف نے قرآن و حدیث کی روشنی میں واضح کیا ہے کہ اصل کامیابی سادہ طرزِ زندگی، اللہ کی اطاعت اور آخرت کی تیاری میں ہے، نہ کہ مال و دولت اور دنیاوی جاہ و حشمت میں۔
یہ کتاب ان کے لیے ایک یاددہانی ہے جو سٹیٹس کو ترقی اور کامیابی کا معیار سمجھ بیٹھے ہیں، اور ان کے لیے بھی جو شکر اور انکساری کے ساتھ اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کو آزمائش سمجھ کر خرچ کرنا چاہتے ہیں۔
کتاب کے دو حصے ہیں:
پہلا حصہ “مقدمہ” ہے، جس میں سٹیٹس کے فریب کو بے نقاب کیا گیا ہے۔
دوسرا حصہ دنیا کی ناپائیداری اور آخرت کی حقیقت کو اجاگر کرتا ہے۔
یہ تصنیف نہ کسی فرد یا طبقے کے خلاف ہے اور نہ ہی طنز و تحقیر کے لیے لکھی گئی ہے، بلکہ ایک خالص خیرخواہی پر مبنی دعوت ہے کہ ہم سب اللہ کے سامنے عاجزی اختیار کریں اور حقیقی کامیابی کی طرف لوٹ آئیں





Reviews
There are no reviews yet.