Availability: Out of Stock

Abdul Qadir Mulla Shaheed

 450

یہ کتاب بنگلہ دیش کے سیاسی و سماجی پس منظر میں شہید عبدالقادر ملا کی مظلومانہ شہادت اور اس کے پیغامات کو اجاگر کرتی ہے۔ مختلف اہلِ قلم نے اپنے انداز میں اس واقعے کو تحریر کیا ہے، جس میں ایمان، قربانی اور راہِ حق کی جدوجہد کا جذبہ نمایاں ہے۔ یہ تحریریں نہ صرف پاکستان اور بنگلہ دیش کی تاریخ کے نازک موڑ کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے فکری رہنمائی اور بالیدگی کا ذریعہ بھی ثابت ہوتی

Out of stock

Description

ہندستان سے پاکستان ، اور پاکستان سے بنگلہ دیش کا سفر : ہمارے لیے دینی، سیاسی اور سماجی سطح پر ایک سبق آموز درس ہے، جس میں عبرت کا سامان بھی ہے اور توبہ کا دروازہ بھی۔
عبدالقادر ملا، اللہ کی غلامی میں زندگی بسر کرنے والے وہ خوش نصیب ہیں، جنھیں شہادت نے ابدی زندگی عطا کی۔ ان کی شہادت میں بہت سے حیات افروز پیغام ہیں۔ تاہم، یہ پیغام ہر گز نہیں ہے کہ ان کی مظلومانہ شہادت کا محض تذکرہ کر کے زندگی کی رنگینیوں میں گم ہوا جائے، بلکہ اصل پیغام یہی ہے کہ کلمہ طیبہ کے ایمانی، عملی اور تربیتی تقاضوں کو سمجھا جائے۔
شہید عبدالقادر مُلّا نے اپنی زندگی راہ حق میں قربان کر کے آنے والی نسلوں کے لیے روشن چراغ بلند کر دیا۔ یہ کتاب، شہید کے تذکرے سے معمور ہے۔ درجنوں دانش وروں نے اس کرب ناک واقعے اور مظلومانہ شہادت کے دکھ کو اپنے اپنے انداز سے تحریر میں سمو دیا ہے۔ اس اندازِ تکلم میں اللہ کے لیے محبت کا سمندر موج زن ہے۔ دیکھا جائے تو ان میں سے کسی کا بھی عبدالقادر شہید سے رنگ، نسل، زبان کا کوئی تعلق نہیں ، مگر ایمان کے مضبوط رشتے نے دل کے تاروں کو یوں جھنجوڑا کہ جس کا ارتعاش پڑھنے والوں کو ہر سطر میں محسوس ہوگا۔
یہ تحریریں پاکستان کی تاریخ کے ایک نازک موڑ کی نشاندہی نا صرف نشاندہی کرتی ہیں بلکہ درست منزل کی سمت بھی بتاتی ہیں۔ بلاشبہ یہ نثر پارے فکری نمو میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Additional information

Author

Saleem Mansoor Khalid

Price

Rs.450/-

ISBN

978-969-633-261-9

Pages

520

Size

23×36/16

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Abdul Qadir Mulla Shaheed”

Your email address will not be published. Required fields are marked *