Description
زندگی اللہ تعالیٰ کا عظیم انعام ہے اور وہ زندگی جو صراط مستقیم پر گزاری جائے، واقعی ایک نعمت بے بہا ہےاور جو زندگی دوسروں کو بھی صراطِ مستقیم پر گامزن کرنے کے لئے وقف ہو، وہ زندگی اور بھی زیادہ قابلِ رشک ہے۔ افسوس کہ ایسی قابلِ رشک زندگیاں ہمارے معاشروں میں نایاب ہیں، جبکہ یہی وہ زندگیاں ہیں جن کی اُمت کو شدید ضرورت ہے۔
ڈاکٹر فوزیہ ناہید (مرحومہ )کی زندگی انہی قابلِ رشک زندگانیوں میں سے ایک تھی۔ شادباغ، لاہور کے دین دار ماحول کی خوشبو لے کر وہ شمالی امریکہ پہنچیں اور وہاں حبِ الٰہی اور حبِ رسول ﷺ کا پیغام شہر شہر، ریاست ریاست پھیلایا۔ ان کی زندگی کے ہر لمحے میں حق، شہادت، جستجو، تڑپ، تنظیم، تربیت اور محبت کی شمعیں روشن رہیں اور ان کے کارنامہ حیات کو دیکھ کر عقل حیران اور دل جذبۂ تشکر سے معمور ہوتا ہے۔اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ (ICNA) کی مخلص اورپُرعزم بہنیں قابلِ ستائش ہیں۔ جنھوں نے ڈاکٹر فوزیہ ناہید کی زندگی کے اس تذکرے کو یکجا کیا۔ ادارہ منشورات کے لیے بھی یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ اس مجموعہ خیر کو شائع کر رہا ہے۔یہ کتاب صرف خواتین کے لیے نہیں، بلکہ مردوں کے لیے بھی برابر رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ اس کتاب کے متعلق آگاہی فراہم کرنا بھی صدقہ جاریہ ہے اور عملِ صالح کی دعوت دیتا ہے۔ وماتوفیقی الا باللہ۔





Reviews
There are no reviews yet.