Description
ہمارے مہربان رب نے رحمت عالم ﷺ کاتعارف کراتے ہوئے فرمایا ہے:
لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ۔(التوبۃ:9:128)
تمہارے پاس ایک رسول آیا ہے تم ہی میں سے ، اس پر یہ بات بہت گراں گزرنے والی ہے کہ تم کسی مشقت یا مصیبت میں پڑو، وہ تمہارے لیے بھلائیوں کا آرزو مند ہے، جو لوگ اس پر ایمان لائیں ان کے لیے رافت اور رحمت کا پیکر ہے۔
اسی طرح ایک دوسرے مقام پر فرمایا:
وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ۔(الانبیاء:21:107)
ہم نے تمہیں نہیں بھیجا ہے ، اے نبی ﷺ ! مگر سارے انسانوں کے لیے رحمت بنا کر!
رحمت عالم ﷺ کا یہ کتنا عظیم ، کتنا دل کش، اور کتنا وجد آفریں تعارف ہے، اسی تعارف کا زیادہ سے زیادہ چرچا ہونا چاہیے ، ہمیں اپنے قول سے بھی ، اور عمل سے بھی اسی کی شہادت دینی چاہیے۔
خدایا، اپنی رحمت خاص سے ہمارے حوصلے بلند کر دے ، ہمارے عزائم کی انگیٹھیاں دہکا دے!
خدایا: ہمارے اندر اپنے مقام و منصب کا شعور پیدا کر دے، اور ہمیں اپنی ذمے داریوں سے عہدہ برآ ہونے کی توفیق دے۔ اور ہمیں اپنے پیارے نبی ﷺ کی عقیدت و محبت سے سرشار کر دے!





Reviews
There are no reviews yet.