Description
ماثورات (اذکار، اوراد و وظائف) امام حسن البنا شہیدؒ کی مرتب کردہ وہ قیمتی رہنمائی ہے جس میں روز مرہ کے مسنون اذکار، قرآنی اوراد اور دعائیں شامل ہیں۔ اخوان المسلمون کے نظامِ تربیت کی بنیاد ہی تعلق باللہ اور ذکرِ الٰہی پر قائم ہے، اور یہی وجہ ہے کہ امام حسن البناؒ نے اپنے رفقا کو ہدایت کی تھی کہ وہ شب و روز کے کسی بھی حصے میں ان اذکار اور دعائیں کو معمول بنائیں اور قرآن کی تلاوت کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنالیں۔
اخوان کی تاریخِ قربانی و استقامت دراصل اسی اخلاص اور تربیت کی مرہونِ منت ہے، جس کے اثرات ان کے کردار اور تحریکی جدوجہد میں نمایاں نظر آتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان، محترم قاضی حسین احمدؒ، اس مجموعے کی اہمیت پر یوں اظہار خیال کرتے ہیں:
’’اگر ہم امام حسن البنا شہیدؒ جیسے متقی، عابد، شب زندہ دار اور مجاہد فی سبیل اللہ مرشد کی ہدایات کے مطابق ان کو صبح و شام کا ورد اور دعائیں بنا لیں، تو یقینا ہمیں للہیت اور اخلاص کی وہ دولت نصیب ہوگی جو اللہ کی طرف دعوت دینے والوں کے لیے حقیقی ’زادِ راہ‘ ہے‘‘۔
یہ مجموعہ سب سے پہلے محترم آباد شاہ پوری مرحوم کے ترجمے کے ساتھ 1971ء میں شائع ہوا۔ اب منشورات نے محترم عبدالغفار عزیز کی باریک بینی سے نظرثانی کے بعد اسے نئے انداز میں شائع کیا ہے تاکہ یہ ہر وقت اور ہر جگہ دعائیں اور اذکار کے ذریعے آسانی سے استفادے کے قابل رہے۔





Reviews
There are no reviews yet.