Description

مولانا مودودی بلاشبہہ اپنے دور کی ایک عالمی شخصیت تھے، پوری مسلم دنیا انھیں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی تھی ۔ سعودی حکومت نے شاہ فیصل کی یادگار کے طور پر جب فیصل ایوارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تو ساری دنیا کے مسلم علماء اور مسلم اسکالرز کے اتفاق رائے سے سب سے پہلے فیصل ایوارڈ کو مولانا مودودی کی ہی قدم بوسی کا شرف حاصل ہوا۔
اسی طرح ڈاکٹر یوسف القرضاوی بلاشبہہ اپنے وقت کی عالمی شخصیت ہیں ۔ وہ تحریک الاخوان المسلمون کے چوٹی کے علماء میںشمارہوتے ہیں ۔ اس وقت وہ علماء اسلام کی عالمی یونین (الاتحاد العالمی لعلماء المسلمین ) کے صدر ہیں۔ان کی گراں قدر علمی تصانیف ساری دنیا میں پڑھی اور پڑھائی جاتی ہیں۔
یہ کتاب ’’قدر جوہر شاہ داندیا بداندجوہری‘‘ کا بہترین مصداق ہے۔ علامہ قرضاوی نے بجا طور پر پوری فراخ دلی سے مولانا مودودی کی عظمتوں کا اعتراف کیا ہے، یہ خود ان کی عظمت کی دلیل ہے۔ یہ صحیح ہے کہ کسی کے علم و فضل کو اہل علم و فضل ہی پہچانتے ہیں، کسی کی بلند یوں کی پیمائش بلندیوں پر رہنے والے ہی کر سکتے ہیں۔

Additional information

Author

Allama Yusuf Al Qardhawi

Price

Rs.200/-

ISBN

978-969-633-290-9

Pages

136

Size

23×36/16

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Sayed Maududi Mufakkir Mujaddid Musleh”

Your email address will not be published. Required fields are marked *