Description
تاریخ اقوام میں ایسی خواتین بھی گزری ہیں جو مردوں سے بھی زیارہ توانا، مضبوط اور شجاع نظر آتی ہیں۔ ’اُمت کی بیٹی‘ محترمہ زینب الغزالی کی زندگی کا مطالعہ ہمیں ایک ایسی ہی خاتون کی تصویر دکھاتا ہے۔
ہم دیکھتے ہیں کہ زینب الغزالی مصری ڈکٹیٹروں کے سامنے استقامت کا پہاڑ نظر آتی ہیں۔ جلادوں کے کوڑے اور قیدو بند کی ظالمانہ سختیاں انہیں اقامت اور دین کے مشن سے نہ ہٹا سکتیں۔ یقین نہیں آتا کہ صنف نازک اتنی مضبوط بھی ہو سکتی ہے کہ شوہر تو حکومتی مظالم کے سامنے ہمت ہار جائے، لیکن بیوی اپنی زندگی کے مقصد پر ڈٹ جائے۔
یہ ایک ایسی خاتون کی رودادِ زندگی ہے، جس کی گھٹی میں والدین نے نبی کریمﷺ کی محبت اور جذبہ جہاد گھول کر پلایا۔ قرآن حفظ کرایا اور بچی ہونے کے باوجود والد نے مسجد سے محبت پیدا کی۔ قرآن اور مسجد کا یہ عشق ان کی زندگی میں سرایت کر گیا۔ جس نے نسیبہ رضي الله عنه کی طرح نبیﷺ کے محض دین کا دفاع ہی نہیں بلکہ فروغ دین کی جدوجہد کرتے زندگی گزاری۔
محترمہ زینب الغزالی کی یہ مختصر سوانح حیات عمومی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔





Reviews
There are no reviews yet.