+92 42 35252211
Monday – Saturday: 9:00am-5:00pm
Friday break : 1:30 to 2:30
خرم مرادؒ کے تربیتی دروسِ قرآن پر مبنی یہ کتاب قرآن فہمی، دعوتِ دین، اور مؤثر درس دینے کی عملی رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
منتخب قرآنی حصوں، ترجمے، تجزیاتی نکات اور خرم مرادؒ کے ماڈل دروس پر مشتمل یہ کتاب اُن افراد کے لیے ایک قیمتی رہنما ہے جو قرآن کو دل سے سمجھنا اور دوسروں تک اس کا پیغام مؤثر انداز میں پہنچانا چاہتے ہیں۔ تحریک اسلامی کی تربیتی روایت کا یہ گراں قدر سرمایہ ہر معلم، داعی، اور کارکن کے لیے ایک استاد کی حیثیت رکھتا ہے۔
یہ کتاب محترم خرم مرادؒ کے مسجد بلال، لاہور میں دیے گئے 21 منتخب دروسِ حدیث پر مشتمل ہے، جو انہوں نے 1991 سے 1995 تک خطباتِ جمعہ کے دوران پیش کیے۔ ان خطبات میں ایمان، عبادات، اخلاق، اور سیرتِ نبوی ﷺ سے عملی تعلق کو دلنشین انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ ہر درس ایک فکری وحدت ہے جو قاری کے دل کو چھوتا اور عمل کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔
آج کے اخلاقی بحران میں یہ کتاب کردار سازی اور دینی شعور کی بیداری کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے — نیت ہو تو یہ مطالعہ جنت کے سفر کا نقطۂ آغاز بن سکتا ہے۔
لمحات صرف خرم مرادؒ کی خودنوشت نہیں، بلکہ اُردو کے تحریکی اَدب میں منفرد اضافہ بھی ہے۔ اسے نہ معروف معنی میں آپ بیتی یا خُود نوشت سوانح عمری کہا جا سکتا ہے اور نہ اِسلامی تحریک کی تاریخ۔ یہ نہ روزنامچہ ہے اور نہ ڈاٸری کی قبیل کی شے، گو ان میں سے ہر ایک کی کچھ کچھ جھلکیاں ضرور نظر آتی ہیں۔ لمحات یادوں کا ایک ایسا قیمتی مرقع ہے، جس میں ایک طرف ایسے انسان کی با مقصد شخصی اور تحریکی زندگی کی اہم ترین جھلکیاں دیکھی جا سکتی ہیں، جس نے عنفوانِ شباب ہی میں اپنے کو ایک پاکیزہ نصب العین اور ایک تعمیری تحریک کے لیے وقف کر دیا تھا۔
یہ کتاب تحریکِ اِسلامی کی تاریخ، مشکلات اور مساٸل سے آگاہ ہونے کا ایک قابلِ قدر ذریعہ ہے۔ بلکہ اِس سے بڑھ کر تحریک اِسلامی کے ہر کارکن کے لیے ایک معیاری کارکن بننے کے عمل کو سمجھنے اور اس پر کار فرما ہونے میں یہ معاون و مددگار ہو سکتی ہے