Description

اس وقت کرۂ ارض پر ایک ہمہ پہلو کش مکش برپا ہے۔ مغرب کےمؤثر طبقوں نے اس کش مکش کو پوری دنیا میں پھیلا دیا ہے۔ آج کا ’مغرب‘ محض گوری اقوام یا عیسائیت و یہودیت کے پیروکاروں سے تشکیل نہیں پاتا، بلکہ اس میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور متعدد ایشیائی اور افریقی اقوام اور ان اقوام کے مغرب زدہ حکمران طبقے بھی شامل ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ان کی ترجیحات میں تبدیلیاں آتی رہی ہیں۔ موجودہ کش مکش کی جڑیں بہت گہری ہیں، اور اس کا ہدف فی الحقیقت اسلام اور مسلمان ہیں۔
مسلم دنیا میں بجا طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ مغرب کی سیاسی، فکری اور عسکری قوتیں انھیں  مغلوب رکھنے، محکوم بنانے اور ان کے وسائل پر قبضہ جمانے کے ساتھ ہی ساتھ ان کے عقیدے کو اپنی یلغار کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ اخلاقیات اور روحانیت کے بحران نے بھی مغربی دنیا کو ایک خلا میں دھکیل دیا ہے، جس سے نکلنے کی دعوت صرف اسلام کے پاس ہے۔ آج کے مغربی معاشروں کی جانب مسلم آبادیوں کی نقل مکانی سے انھیں یہ خطرہ لاحق ہو گیا ہے کہ آنے والے کل میں یورپی علاقے بھی کہیں مسلم دنیا میں نہ تبدیل ہو جائیں۔ ان گوناگوں مسائل و خدشات کے پیش نظر بھی مغربی دنیا مسلمانوں کے خلاف ’پیشگی حملوں‘ کے لیے نئے نئے بہانے تراشنے اور پھر ظلم و زیادتی کے مختلف حربے بروے کار لانے کے لیے متحرک نظر آتی ہے۔
اس بحرانی کیفیت، بلکہ مسلم اور غیر مسلم دنیا کے متعدد اہلِ علم نے اظہار خیال کیا ہے۔ ان اہلِ علم اور اصحابِ قلم میں ایک نمایاں نام جناب خرم مراد کا ہے جنھوں نے زیر بحث مسئلے کو سمجھنے اور سمجھانے کے لیے بیسویں صدی کے آخری عشرے کے دوران میں متعدد گراں قدر مقالات تحریر کیے۔
خرم مراد مرحوم و مغفور کی حساس طبیعت، ظلم کو کسی شکل میں برداشت کرنے کے لیے کبھی تیار نہ تھی، اور یہ چیز انھیں قرآن سے تعلق، سیرت سے والہانہ وابستگی، تاریخ و تہذیب کے گہرے مطالعے اور عقل و عمل کے مطلوب تقاضوں کو پورا کرنے کی کوششوں سے حاصل ہوئی تھی۔ قارئین ان کے زیر نظر مقالات میں دینی اسپرٹ، سماجی شعور اور تجزیاتی گہرائی کی چاشنی محسوس کریں گے۔
جناب خرم مراد نے موجود، معلوم اور میسر معلومات پر اکتفا کرنے کے بجائے کھوج لگانے اور تفکر و تدبر کے مشکل راستے کو منتخب کیا۔ انھوں نے مغرب اور اسلامی دنیا کے درمیان مخاصمت یا رقابت کا تجزیہ کیا ہے اور ساتھ ہی اس شاہراہ مستقیم کی نشان دہی بھی کی ہے کہ جس پر چل کر مغربی دنیا پر سکون اور مسلم دنیا پُروقار زندگی کا انتخاب کر سکتی ہے۔
مذکورہ بالا مباحث و موضوعات پر جناب خرم مراد کے زیر نظر مضامین ان شاء اللہ علم، معلومات اور فکروشعور کے کچھ نئے دریچے کھولنے کا ذریعہ ثابت ہوں گے۔

Additional information

Price

Rs.194/-

ISBN

978-969-633-136-0

book-author

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Magrib Aur Alam E Islam Aik Mutaleha”

Your email address will not be published. Required fields are marked *