Availability: In Stock

Ahadees E Qudsia

 200

Category: Tag:

Description

یہ کتاب احادیثِ قُدسیہ کا ایک منفرد مجموعہ ہے، جو احادیث شریف کے مشہور ترین مجموعوں، موطا امام مالک اور صحاح ستہ (صحیح بخاری، صحیح مسلم، جامع ترمذی، سنن ابی داؤد، سنن نسائی، اور سنن ابن ماجہ) سے اخذ کی گئی ہیں۔ اس مجموعے کو علما کی ایک کمیٹی نے ترتیب دیا ہے اور ’’دارالکتب العلمیہ‘‘ بیروت نے شائع کیا ہے۔اس کتاب کے ترجمہ میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ اگر ایک مفہوم کی حدیث قدسی کی روایتیں مختلف مجموعوں میں موجود ہیں تو ان میں سے ایک روایت کو منتخب کیا گیا ہے، اور اس مفہوم کی دیگر روایتوں کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔
اگر کوئی روایت کسی الگ مفہوم کے ساتھ آئی ہے، تو اسے بھی اس مجموعہ میں شامل کیا گیا ہے.اس مجموعہ کو “اللہ کی باتیں، رسول ﷺ کی زبانی” کہا جا سکتا ہے۔ مولانا ابو مسعود ندوی نے اس کا ترجمہ کیا اور اسے مفید تر بنانے کے لیے ترتیب و تدوین بھی کی ہے۔ اسلامک بک فاؤنڈیشن، دہلی نے اسے عربی متن کے ساتھ شائع کیا، جبکہ منشورات، لاہور اب اس کا صرف اردو ترجمہ شائع کر رہا ہے۔ ہر حدیث کا حوالہ دیا گیا ہے تاکہ اہل علم کو عربی متن کی تلاش میں کوئی دشواری نہ ہو۔
ہم امید کرتے ہیں کہ اس کتاب کا مطالعہ اللہ اور رسول ﷺ سے تعلق کو تازہ کرے گا اور تربیت و تزکیہ کی راہ کو آسان بنائے گا۔

Additional information

Author

ابو مسعود اظہر ندوی

Price

Rs.200/-

ISBN

978-969-989-406-0

Pages

136

Size

23×36×16

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Ahadees E Qudsia”

Your email address will not be published. Required fields are marked *