Description
قرآن اور سیرت پاک صلی الله علیه وسلم کا منفرد مطالعہ
آج دینا بھر میں انسانوں کے بے شمار قافلے اس عزم کے ساتھ چل رہے ہیں کہ وہ زندگی کا سفر اسی راہ پر طے کریں گے، جو محمدرسول اللہ صلی الله علیه وسلم نے دکھائی یے، اور اپنی شخصیت اور معاشرے کی تعمیر اسی ہدایت کے مطابق کریں گے، جو آپ صلی الله علیه وسلم نے دی ہے۔
آج کی دنیا میں جب کہ انسانیت کا قافلہ کئ سو سال سے ایک ایسی راہ پر جا رہا ہے، جو آپ صلی الله علیه وسلم کی راہ سے مختلف اور متضاد یے، تو اس سے ہٹ کر چلنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ رکاوٹیں لا تعداد ہیں اور مشکلات بے پناہ۔ چلےوالے بھی کمزوروناتواں ہیں، راہ بھی کٹھن ہے مگر تسلی کا سامان یہ ہےکہ: اس کے نقش قدم کی بدولت اس صحرا کی ریت بھی ریشم کی مانند ہے۔ اس لیے ساری مشکلات کے باوجود قافلوں کی تعداد میں برابر اضافہ ہورہا ہے اور سفر برابر جاری ہے۔





Reviews
There are no reviews yet.