Description
جس نے حضور نبی کریم ﷺ کی صحبت پائی، آپﷺ کو دیکھا، آپﷺ کے ارشادات کو سُنا، اور آپﷺ کا کلام اس سے مَس کر گیا، اس دل کی مشت خاک کو اس پارس نے سونے کا ہمالیہ بنا دیا۔ آج آپﷺ کی براہِ راست صحبت کی سعادت کسی کو حاصل نہیں ہو سکتی، لیکن آپﷺ کے کلام کی صحبت میں وقت گزارنا آج بھی ممکن ہے اور عظیم سعادت ہے۔
ماہنامہ ترجمان القرآن کی ادارت سنبھالنے کے بعد، جناب خرم مراد یہ اہتمام کیا کہ قارئین کو کلام نبویﷺ کی صحبت میں لے جایا جائے اور جہاں ضروری ہو، آپﷺ کے ارشادات کی مختصر وضاحت کر دی جائے۔ اس سلسلے کو بےحد پسندیدگی ملی اور مناسب معلوم ہوا کہ ان اسباق کو مختصر کتاب کی صورت میں پیش کیا جائے۔ کلام نبویﷺ سے فیض حاصل کرنے کے شائقین اس مجموعہ کو اپنی اصلاح اور تربیت کے لیے مفید پائیں گے، ان شاء اللہ





Reviews
There are no reviews yet.