Availability: In Stock

Namoose E Risalat (PBUH) Aa’laa Adliya Ka Faisla

 580

Description

تقریباً350 صفحات پر مشتمل یہ خوبصورت کتاب (ناموسِ رسالتؐ: اعلیٰ عدالتی فیصلہ) اپنے اندر بے پناہ معنی سموئے ہوئے ہے۔ فیصلے میں شامل تمام حوالہ جات نہایت دلکشا ہیں۔ یہ کہنا مبالغہ نہ ہوگا کہ تازہ ترین ماحول میں اس کتاب کا مطالعہ ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے۔ اس میں جنا ب جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا ایمان کو تازگیاں بخشنے والا فیصلہ 172 صفحات پر مشتمل ہے۔ بس اتنا ہی نہیں، بلکہ پاکستان کے نامور قانون دانوں ، ججوں اور مشہور علمائے کرام کے وہ خراج ہائے تحسین بھی شامل ہیں جو انہوں نے اس دل افروز فیصلے کے حق میں بھی دیئے ہیں اور جسٹس شوکت صدیقی صاحب کو بھی سیلوٹ پیش کیا ہے۔ مثال کے طور پر مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کا کہنا ہے: ’’میں نے ناموسِ رسالتؐ کے موضوع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فاضل جج جناب جسٹس شوکت عزیز صدیقی صاحب کے مفصل فیصلے سے استفادہ کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ اس فاضلانہ تحریر میں ناموسِ رسالتؐ کے تحفظ کی شرعی، آئینی اور قانونی حیثیت پر نہایت سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔ میں عدالتِ عالیہ کے فاضل جج صاحب کو اس فاضلانہ ، مومنانہ اور فکر انگیز فیصلے پر تہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘ جسٹس ڈاکٹر فدا محمد خان صاحب نے اس فیصلے کو ’’تاریخی فیصلہ‘‘ اور زیر نظر کتاب کو ’’منفرد کتاب‘‘ قرار دیا ہے۔ ہمارےہاں بعض افراد یہ کٹ حجتی کرے سنائی دیتے ہیں کہ ’’دکھایا جائے کہاں لکھا ہے پاکستان کلمہ شریف کی بنیاد پر بنا تھا؟۔‘‘ زیر نظر کتاب میں اس سوال کا جواب بھی شامل کر دیا گیا ہے اور بتا دیا گیا ہے کہ پاکستانی سینیٹ نے 10 مارچ 2017ء کو قرارداد نمبر 317 متفقہ طور پر منظور کی جس میں کہا گیا ہے کہ ’’پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو لاالہ الا اللہ محمد الرسول اللہ کی بنیاد پر قائم ہوا۔‘‘ (صفحہ 75) اور یہ حوالہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی صاحب نے اپنے شاندار فیصلے میں بھی شامل کیا ہے ۔ رویت ِ ہلال کمیٹی کے سربراہ اور ممتاز عالم دین محترم مولانا مفتی منیب الرحمن صاحب نے بھی اس فیصلے اور فیصلہ ساز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ علامہ سید ساجد نقوی صاحب نے کہا ہے کہ ’’یقیناً یہ فیصلہ تمام عالم اسلام کی امنگوں اور اسلامی اصولوں کے مطابق صادر فرمایا گیا ہے ، جو لائق تحسین ہے۔ فاضل جج صاحب نے قرآن کریم کی آیاتِ مبارکہ اور احادیث نبوی ؐ کے حوالہ جات سے خاتم النّبیین رسول اعظم حضرت محمد ﷺ کی ذاتِ اقدس سے ایک بندہ مومن سے تعلق کو اجاگر کیاہے، جو قابلِ ستائش ہے۔ ‘‘ (صفحہ 243) کتاب کے ہر باب کو بنانے، سنوارنے کے لیے دلکش نعتیہ اشعار کا انتخاب کیا گیا ہے جو مرتب کنندہ کے ستھرے ذوق کی علامت ہے اور حضورؐ سے محبت کا اظہار بھی۔ ڈیڑھ درجن اہل قلم کی متعلقہ تحریریں بھی شامل ہیں۔ ناموسِ رسالتؐ کے موضوع پر لکھی گئی 73 کتابوں کے نام اور اُن کے پبلشرز، ملنے کے پتے بھی شامل کتاب ہیں۔ محققین کے لیے یہ ایک بڑی خدمت ہے۔ کتاب کو ’’منشورات‘‘ نے شائع کیا ہے

Additional information

Author

Justice Shaukat Aziz Siddiqui

Price

Rs.580/-

ISBN

978-969-633-307-4

Pages

368

SIze

23×36/16

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Namoose E Risalat (PBUH) Aa’laa Adliya Ka Faisla”

Your email address will not be published. Required fields are marked *